محمد رضوان نے بابر اعظم کی شادی سے متعلق خوشخبری سنادی

بابر اعظم کے دوست اور سابق اوپننگ پارٹنر محمد رضوان نے اسٹار بیٹر کی شادی سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنادی۔ ایک انٹرویو کے دوران ملتان سلطانز کے قائد نے انکشاف کیا کہ شاداب خان اور شاہین شاہ کو میں نے ہی شادی کرنے کا کہا تھا، اب بابر بھی جلد ہی شادی کے خوبصورت […]

 0  4
محمد رضوان نے بابر اعظم کی شادی سے متعلق خوشخبری سنادی

بابر اعظم کے دوست اور سابق اوپننگ پارٹنر محمد رضوان نے اسٹار بیٹر کی شادی سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

ایک انٹرویو کے دوران ملتان سلطانز کے قائد نے انکشاف کیا کہ شاداب خان اور شاہین شاہ کو میں نے ہی شادی کرنے کا کہا تھا، اب بابر بھی جلد ہی شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

اپنی اور سابق قومی قائد کی دوستی کے بارے میں بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری ان سے بہت دوستی ہے۔ میں اور بابر ایک دوسرے سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر صلاح مشورے بھی کرتے ہیں۔

محمد رضوان کا کہنا تھا میاں بیوی کا رشتہ اللہ پاک نے بہت مقدس بنایا ہے، میں چاہتا ہوں ایمانی صفات جلد پوری ہو جائیں کیوں کہ شادی کرنا اللہ رب العزت کا حکم ہے۔

رضوان نے انکشاف کیا کہ میں اور بابر اعظم اور ایک دوسرے سے سیکھتے رہتے ہیں۔ کسی اور کے کمرے میں جانے سے پہلے میسج کرتے ہیں لیکن ہم دونوں کسی بھی وقت ایک دوسرے کے کمرے میں چلے جاتے ہیں۔

سابق نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر کا ماننا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی عرصے سے بولرز آ رہے ہیں، ملتان سلطانز کی طرف سے احسان اللّٰہ، آصف علی، محمد علی ابھر کر سامنے آئے، ایک زمانہ تھا جب لاہور، کراچی اور سیالکوٹ سے کھلاڑی ملتے تھے۔

رضوان نے کہا کہ پشاور اور خیبر پختونخوا میں کلب کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے، رات کو پاکستان کا میچ کھیل کر آتے ہیں اور صبح کلب کا میچ بھی کھیلتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کلب کرکٹ مضبوط ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی کرکٹ ترقی کر رہی ہے، صوبے کے کرکٹرز بہت محنتی ہیں۔

محمد رضوان نے ملتان سلطانز کے کوچ عبد الرحمان کو آج کل اعتماد حاصل کرنے کے لیے دیکھتا ہوں، عبد الرحمان کو خیبر پختونخوا کا کوچ بننے پر دھمکیاں بھی ملیں۔

قائد ملتان سلطان نے کہا کہ دینِ اسلام ہر کام میں نمبر ون بننے کی تعلیم دیتا ہے، پاکستانی نوجوانوں کو پیغام ہے کہ نمبر ون بننے کی کوشش کریں، اگر ہر نوجوان ایمانداری سے کام کرے تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ پاکستان ترقی نہ کرے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے بتایا کہ انھوں نے اسلامیہ کالج سے انٹر تک تعلیم حاصل کی ہے، مزید تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن کرکٹ کی وجہ سے آگے تعلیم جاری نہیں رکھ پایا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow