لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیا

کراچی: پی ایس ایل کے 28 ویں مقابلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں آج ہونے والے دوسرے میچ میں قلندرز کی ٹیم نے گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے اپنے بلے بازوں کی صلاحیتوں کو آزمانے […]

 0  4
لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیا

کراچی: پی ایس ایل کے 28 ویں مقابلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں آج ہونے والے دوسرے میچ میں قلندرز کی ٹیم نے گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے اپنے بلے بازوں کی صلاحیتوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان اور جارج لنڈے کی لاہور کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کوئٹہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد وسیم جونیئرکو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کا میچ جیت کر ایونٹ کا اچھا اختتام کریں گے۔

لاہور قلندرز کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ بطور ٹیم ہم نے فائٹ کی لیکن بدقسمتی سے نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے۔

اس سے قبل آج ہونے والے سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو آخری بال پر شکست سے دوچار کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow