سیف اور کرینہ میں حملے کی رات جھگڑا ہوا تھا! فلم ناقد کا بڑا دعویٰ

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان پر متعدد بار چاقو کے وار کیے گئے اور یہ جان لیوا واقعہ گزشتہ ہفتے ان کی باندرہ رہائش گاہ پر پیش آیا جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان، جو اپنی اہلیہ کرینہ […]

 0  0
سیف اور کرینہ میں حملے کی رات جھگڑا ہوا تھا! فلم ناقد کا بڑا دعویٰ

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان پر متعدد بار چاقو کے وار کیے گئے اور یہ جان لیوا واقعہ گزشتہ ہفتے ان کی باندرہ رہائش گاہ پر پیش آیا جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان، جو اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان اور بیٹوں تیمور اور جیہ کے ساتھ رہتے ہیں، کو لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی کمر میں لگے چاقو کے ٹکڑے کو نکالنے کے لیے سرجری کی گئی۔ اس واقعے کے پانچ دن گزرنے کے بعد اتوار کو اداکار کو ڈسچارج کردیا گیا۔

جب کہ اس واقعے کو ابتدائی طور پر چوری کی کوشش کا نام دیا گیا تھا، مگر بھارتی فلموں کے ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے بڑا دعویٰ کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

انہوں نے حال ہی میں ٹویٹس کی ایک سیریز پوسٹ کی جس میں یہ تجویز کیا گیا کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کسی بیرونی حملے کے بجائے گھریلو جھگڑے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ان کے ٹویٹس میں کیس کی تفصیلات پر سوال کرنے والے پانچ نکات شامل تھے۔

1) سیف علی خان صرف 48 گھنٹے بعد ہسپتال سے 100 فیصد فٹ واپس آئے۔
2) پولیس نے حملہ آور پر قتل کی کوشش کا الزام نہیں لگایا۔
3) گرفتار شخص کا چہرہ سی سی ٹی وی والے آدمی سے میل نہیں کھاتا۔ حالانکہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج سیف کے فلور کی نہیں ہے۔
4) ایک انتہائی کمزور حملہ آور نے سیف پر 6 بار چاقو سے وار کیا لیکن سیف اپنا ایک بار بھی اپنا بچاؤ نہیں کرسکے۔
5) تو مجھے یقین ہے کہ اس رات سیف کے گھر میں کوئی نہیں آیا تھا۔ سیف اور کرینہ آپس میں لڑے تھے۔

KRK کے دعوؤں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے، بہت سے لوگ ان کے بیانات کی صداقت پر بحث کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور چوری کے ارادے سے عمارت میں داخل ہوا اور سیف کی شناخت سے لاعلم تھا۔ ملزم شریف الاسلام گرفتار کر لیا گیا اور وہ زیر حراست ہے۔ تفتیش کار واقعات کی ترتیب کو سمجھنے کے لیے کرائم سین کو دوبارہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

سیف علی خان پر حملہ، پولیس کو گھر کے قریب سے اہم چیز مل گئی

سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اس واقعے یا KRK کے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ دریں اثناء اداکار کے مداحوں نے راحت کا اظہار کیا ہے کہ سیف صحت یاب ہو رہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow