اے بی ڈویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا

جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا ہے جس کے باعث ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دنیا کے عظیم بلے بازوں میں شمار کیے جانے والے جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دے […]

 0  0
اے بی ڈویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا

جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا ہے جس کے باعث ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دنیا کے عظیم بلے بازوں میں شمار کیے جانے والے جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا ہے اور حالیہ بیان میں کہا ہے کہ میں اب بھی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔

41 سالہ ڈویلیئرز جنہوں نے 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس حالیہ بیان سے ان کے مداح اپنے پسندیدہ بیٹر کو ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں کھیلتا دیکھنے کے خواب آنکھوں میں سجا لیے ہیں۔

سابق پروٹیز بیٹر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ’میں اب بھی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور میرے بچے اس بات پر زور بھی دیتے ہیں کہ مجھے دوبارہ ایکشن میں آنا چاہیے اور مجھے احساس ہوتا ہے کہ نیٹ پر جاکر پھر سے پریکٹس شروع کردوں‘۔

ڈویلیئرز نے یہ بھی اشارہ دے دیا کہ اگر وہ دوبارہ کرکٹ کے میدان میں واپس آئے تو شائقین کرکٹ انہیں کہاں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

اسٹائلش بلے باز نے کہا کہ دوبارہ کھیل کر محظوظ ہوا تو پھر آئی پی ایل یا جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ساتھ کھیل سکتا ہوں۔

ڈھائی سال سے قومی ٹیم سے دور اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow