کرشمہ کپور نے شاہ رخ، عامر اور سلمان خان سے متعلق کیا کہا؟
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے شاہ رخ، عامر اور سلمان خان سے متعلق اپنی رائے ظاہر کردی۔ پنک ولا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا کہ ہم سب ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں، میرے خیال میں تینوں خانز بہت خاص اور ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ اداکارہ نے کہا […]
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے شاہ رخ، عامر اور سلمان خان سے متعلق اپنی رائے ظاہر کردی۔
پنک ولا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا کہ ہم سب ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں، میرے خیال میں تینوں خانز بہت خاص اور ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ عامر خان مسٹر پرفیکشنسٹ ہیں اور مجھے ان کے ساتھ اداکاری کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
کرشمہ کپور نے کہا کہ سلمان خان زیادہ مستی والے اور مزے دار شخص ہیں لیکن وہ شوٹنگ کے دوران بہت سنجیدہ ہوتے ہیں۔
انہوں نے شاہ رخ خان سے متعلق کہا کہ کنگ خان انتہائی محنتی اداکار ہیں، وہ واقعی آپ کے ساتھ بیٹھ کر آپ کی مدد کرتے ہیں اور سکھاتے ہیں جو ان کی بڑی خوبی ہے۔
واضح رہے کہ کرشمہ کپور نے 1996 میں عامر خان کے ساتھ فلم ’راجہ ہندوستانی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اداکارہ سلمان خان کے ساتھ متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں جن میں بیوی نمبر ون، جڑواں، جیت، دلہن ہم لے جائیں گے، ہم ساتھ ساتھ ہیں، چل میرے بھائی شامل ہیں جبکہ فلم انداز اپنا اپنا میں عامر اور سلمان شامل تھے۔
کرشمہ کپور نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ اور ’شکتی‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟