انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی ہوگئے
انگلینڈ کے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد کوچ میتھیو موٹ اور کپتان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ میتھیو موٹ کی کوچنگ میں انگلینڈ نے 2022 کا […]
انگلینڈ کے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
انگلش کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد کوچ میتھیو موٹ اور کپتان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
میتھیو موٹ کی کوچنگ میں انگلینڈ نے 2022 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا مگر ون ڈے ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔
سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ مجھے انگلینڈ ٹیم کی کوچنگ کرنے پر فخر ہے، یہ میرے لیے اعزاز رہا ہے، ہم نے گزشتہ دو سالوں میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، میری کوچنگ میں 2022 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی شاندار فتح بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کھلاڑیوں، انتظامیہ اور کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں، میں دوستیاں اور ناقابل یقین یادیں چھوڑ کر جارہا ہوں۔
آخر میں میتھیو موٹ نے کہا کہ میں انگلش شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہمیشہ ہماری حمایت کی اور جس ملک میں بھی ہم نے کرکٹ کھیلی وہاں ہمیں سپورٹ کیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی کا کہنا ہے کہ اگلے تین سال میں تین اہم ٹورنامنٹ ہیں، ٹیم کو نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے موجودہ اسسٹنٹ کوچ تریسکوتھک کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟