سیف علی خان پر حملہ، پولیس کو گھر کے قریب سے اہم چیز مل گئی
معروف بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملے میں استعمال ہونے والے چاقو کا تیسرا ٹکڑا باندرہ جھیل کے قریب سے برآمد کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان پر چاقو حملے کے معاملے میں تازہ ترین پیش رفت میں، بالی ووڈ اداکار پر حملہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے […]
معروف بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملے میں استعمال ہونے والے چاقو کا تیسرا ٹکڑا باندرہ جھیل کے قریب سے برآمد کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان پر چاقو حملے کے معاملے میں تازہ ترین پیش رفت میں، بالی ووڈ اداکار پر حملہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے چاقو کا تیسرا ٹکڑا ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک جھیل سے برآمد ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چاقو کا گمشدہ ٹکڑا، جسے حملہ آور نے 16 جنوری کے حملے میں استعمال کیا تھا، باندرا جھیل کے قریب ایک گڑھے سے ملا، جس نے جاری تفتیش میں ایک اہم تفصیل کا اضافہ کیا۔
پولیس کو اس سے قبل لیلاوتی اسپتال میں علاج کے دوران اداکار کے جسم میں چاقو کا ایک حصہ، 2.5 انچ کا بلیڈ ملا تھا۔
ممبئی پولیس نے اتوار کے روز حملہ آور کو گرفتار کیا، جس کی شناخت بنگلہ دیشی شہری شریف اسلام کے طور پر کی گئی ہے، جس نے خان کو 16 جنوری کو ان کے باندرہ اپارٹمنٹ میں چوری کے دوران چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا۔
ملزم کی گرفتاری کے بعد ضبط کیے گئے موبائل فون، ملزم کے کپڑے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت متعدد مواد کو تحقیقات کے لیے ایف ایس ایل بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیف کو ممبئی کے ایک نجی اسپتال سے پانچ دن بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا، اسپتال میں ان کی دو سرجری ہوئی تھیں۔
شرمیلا ٹیگور نے سیف کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور سے مل کر کیا کہا؟
سیف نے آٹو رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے گزشتہ ہفتے ممبئی میں چاقو کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد انہیں ہسپتال پہنچایا، اور بروقت مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟