سوشل میڈیا پر لوگ چاہتے ہیں اداکارائیں عدم تحفظ کا شکار رہیں، خوشی کپور

بالی ووڈ اداکارہ خوشی کپور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ چاہتے ہیں کہ اداکارائیں دوسری اداکاراؤں سے متعلق عدم تحفظ کا شکار رہیں۔ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی نئی فلم لویاپا آنے والی ہے جس میں ان کے مقابل عامر خان کے بیٹے جنید خان نے مرکزی کردار ادا کیا […]

 0  0
سوشل میڈیا پر لوگ چاہتے ہیں اداکارائیں عدم تحفظ کا شکار رہیں، خوشی کپور

بالی ووڈ اداکارہ خوشی کپور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ چاہتے ہیں کہ اداکارائیں دوسری اداکاراؤں سے متعلق عدم تحفظ کا شکار رہیں۔

سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی نئی فلم لویاپا آنے والی ہے جس میں ان کے مقابل عامر خان کے بیٹے جنید خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ ایک اداکارہ کسی دوسری اداکارہ کے حوالے سے غیرمحفوظ محسوس کرے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اداکاراؤں کا ایک دوسرے سے مقابلہ کرنا ضروری نہیں ہے، ہر کوئی مختلف چیزوں میں اچھا ہوتا ہے۔

خوشی کپور نے کہا کہ ہر ایک کی اپنی جگہ ہے، مجھے یقین ہے کہ دوسری اداکارائیں کچھ چیزوں میں مجھ سے کہیں بہتر ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میرے پاس بھی کوئی نہ کوئی مہارت موجود ہے۔

انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اتنا محفوظ ہونا ہوگا کہ ہم ان چیزوں کے بارے میں نہ سوچیں اور صرف اپنے آپ پر بھروسہ رکھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری سوشل میڈیا شخصیت میں جو ہوں اس کا ایک بہت چھوٹا حصہ ہے، اسی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کا تاثر بہت مختلف ہے۔

خوشی کپور نے کہا کہ میں اپنی زندگی اور اپنے لوگوں کے تحفظ کے حوالے سے کافی محتاط ہوں، اور مجھے نہیں لگتا کہ مجھے ہر وقت ہر چیز شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ خوشی کپور کی نئی فلم 7 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے، ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لویاپا میں آشوتوش رانا اور کیکو شاردا کے ساتھ خوشی اور جنید خان نظر آئیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow