وائرل ویڈیو: سعودی شہری’’ پتیلے اور دیگچے‘‘ لے کر سینما کیوں پہنچے؟ وجہ انتہائی دلچسپ
سعودی عرب میں فلم دیکھنے کیلیے آنے والے مرد وخٓواتین شہریوں کو سینما گھر میں بڑے پتیلے لاتے دیکھا گیا جس کی دلچسپ وجہ سامنے آ گئی۔ سعودی ولی عہد کے ویژن 2030 کے تحت مملکت میں ثقافی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد سینما انڈسٹری بھی فروغ پا رہی ہے اور دارالحکومت ریاض سمیت مختلف […]
سعودی عرب میں فلم دیکھنے کیلیے آنے والے مرد وخٓواتین شہریوں کو سینما گھر میں بڑے پتیلے لاتے دیکھا گیا جس کی دلچسپ وجہ سامنے آ گئی۔
سعودی ولی عہد کے ویژن 2030 کے تحت مملکت میں ثقافی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد سینما انڈسٹری بھی فروغ پا رہی ہے اور دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں میں سینما گھر قائم اور ان میں ملکی اور بین الاقوامی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک سینما گھر میں شائقین فلم دیکھنے کے لیے پہنچے تو ان کے ہاتھوں میں بڑے بڑے پتیلے، دیگچے بھی تھے۔ یہ ویڈیوز جیسے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آئیں، دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
ان ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری جن میں ہر عمر کے مرد وخواتین شامل تھے، وہ سینما گھر میں اپنے ساتھ بڑے سائز کے پتیلے، دیگچے لے کر آئے ہیں۔ اب اس کی دلچسپ وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاپ کارن کی ایک برانڈ نے گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے 30 سعودی ریال میں لاتعداد پاپ کارن دینے کی آفر کی تھی۔
اس پیشکش کا اعلان ہونا تھا کہ مختلف علاقوں سے لوگ دارالحکومت ریاض میں واقع ووک سینما بڑے سائز کے پتیلے، دیگچے حتیٰ کہ کچھ لوگ تو کین لے کر سینما گھر کے باہر پہنچ گئے تاکہ وہ 30 ریال میں زیادہ سے زیادہ پاپ کارن حاصل کر سکیں۔
اس منفرد واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن میں لوگ بڑے بڑے برتن اٹھائے سینما میں داخل ہوتے اور اس آفر سے صرف 30 ریال میں لاتعداد پاپ کارن ساتھ لے کر جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کسی نے کہا، ’کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ آج کل کے عرب لوگ بے وقوف ہیں‘ جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’یہ تو پاکستان سے بھی چار ہاتھ آگے نکل گئے‘۔
ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ سعودی عرب میں بھی ایسے لوگ ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟