ویڈیو: ارچنا سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل

بھارتی میڈیا انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ہوسٹ ارچنا پورن سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ ارچنا پورن سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی […]

 0  0
ویڈیو: ارچنا سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، اسپتال منتقل

بھارتی میڈیا انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ہوسٹ ارچنا پورن سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی ہو گئیں۔

ارچنا پورن سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں ادکارہ کے ساتھ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے کی جھلکیاں موجود ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی شوٹنگ شروع ہوتی ہے اداکارہ کی چیخنے کی آواز آتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ارچنا کے بیٹے آیوشمان سیٹھی نے اپنے بھائی آریامان سیٹھی کو ان کی سرجری کی اطلاع دی، جس پر آریامان اپنی والدہ کی خیریت کے بارے میں فکر مند ہو کر رونے لگے۔

انسٹاگرام پوسٹ ویڈیو کے کیپشن میں ارچنا نے لکھا ہے کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے، میں یقین کرنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور ہمیشہ کی طرح مثبت ہوں، بس ایک ہاتھ سے کام کرنے میں کتنی مشکل ہوتی ہے یہ اب پتہ چل رہا ہے۔

مکمل ویڈیو میں ادکارہ ارچنا پورن سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ دنوں وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہوئیں، اس دوران ان کی کلائی ٹوٹ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow