دماغی صحت : سوکر اٹھتے ہی موبائل فون دیکھنا کس بات کی علامت ہے؟
موجودہ دور میں غائب دماغی کی بڑی وجہ موبائل فون ہے، کیونکہ اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے کھاتے پیتے صرف موبائل فون کی ہی فکر رہتی ہے کہ پتہ نہیں کون سا نوٹیفکیشن آیا ہوگا؟ یہ بات دماغی صحت کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ نوجوان نسل میں موبائل فون کا استعمال اس قدر بڑھ گیا ہے […]
موجودہ دور میں غائب دماغی کی بڑی وجہ موبائل فون ہے، کیونکہ اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے کھاتے پیتے صرف موبائل فون کی ہی فکر رہتی ہے کہ پتہ نہیں کون سا نوٹیفکیشن آیا ہوگا؟ یہ بات دماغی صحت کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
نوجوان نسل میں موبائل فون کا استعمال اس قدر بڑھ گیا ہے کہ انسان ہر چند لمحوں بعد موبائل فون کی اسکرین دیکھتا رہتا ہے۔
بھارت میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق 84 فیصد موبائل فون صارفین جاگنے کے فوراً بعد یا پھر 15 منٹ کے اندر موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال صارفین کی دماغی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ بات بھی درست ہے کہ ٹیکنالوجی انسان کی زندگی کو آسان بناتی ہے لیکن دوسری طرف اس کے استعمال کی وجہ سے انسانی زندگیوں پر کئی مہلک اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جب انسان صبح جاگتا ہے تو اس کا دماغ ڈیلٹا اسٹیٹ (گہرے سکون کی حالت) میں ہوتا ہے۔
اس کے بعد دماغ الفا اسٹیٹ میں چلا جاتا ہے یعنی یہ ایک ایسا اسٹیج ہوتا ہے جس میں میں آپ جاگے تو ہوتے ہیں لیکن پوری طرح سے آپ کا دماغ ابھی چل نہیں رہا ہوتا۔
اس کے بعد دماغ بیٹا حالت میں داخل ہوتا ہے جو کہ باقاعدہ پوری طرح سے فعال حالت ہوتی ہے۔ جب آپ جاگتے ساتھ ہی موبائل فون کا استعمال شروع کر دیتے ہیں تو دماغ ڈیلٹا سے بیٹا حالت میں داخل ہو رہا ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے ذہن پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
محققین کے مطابق تیزی سے رونما ہونے والی منتقلی کی وجہ سے دماغی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے جس کے سبب بے چینی، چڑچڑا پن بڑھ جاتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ دن بھر کام سے اُکتائے رہتے ہیں۔
ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ماہرین کا خیال ہے کہ جاگنے سے 30 منٹ سے ایک گھنٹہ بعد موبائل فون استعمال کیا جانا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند برسوں کے دوران سونے سے قبل موبائل فون کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس عادت کی وجہ سے بھی آپ کے سونے کا معمول خراب ہو سکتا ہے جو بعد میں صحت کے متعدد مسائل کا باعث بھی بنتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟