وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا
سابق قومی کپتان وسیم اکرم تو اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں اب ان کے بیٹے اکبر نے بھی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ سوئنگ کے سلطان سے مشہور پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم جہاں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کمنٹری اور ٹی وی پر تجزیے کرتے […]
سابق قومی کپتان وسیم اکرم تو اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں اب ان کے بیٹے اکبر نے بھی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
سوئنگ کے سلطان سے مشہور پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم جہاں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کمنٹری اور ٹی وی پر تجزیے کرتے دکھائی دیتے ہیں وہیں وہ مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔
والد کی دیکھا دیکھی اب ان کے بیٹے اکبر نے بھی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور یہ خوشخبری خود وسیم اکرم نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی ہے۔
انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے وسیم اکرم نے اپنے چھوٹے بیٹے اکبر کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میرے بیٹے، جس شاندار انسان میں تم تبدیل ہوئے ہو اور جس سمت میں تم آگے بڑھ رہے ہو مجھے تم پر بے حد فخر ہے۔‘‘
وسیم اکرم نے مزید لکھا کہ ’’میں تمہاری 24 ویں سالگرہ پر تمہارے پہلے ماڈلنگ پراجیکٹ کی ایک جھلک شیئر کر رہا ہوں۔‘
ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے بیٹے کی پوری شوٹ کی لانچ کا انتظار کرنے کا کہہ کر شائقین کا شوق دید بڑھا دیا ہے۔
اکبر نے اپنی پہلی ماڈلنگ شوٹ عالمی شہرت یافتہ فیشن برانڈ ’راستہ آفیشل‘ کیلیے کی ہے۔ اسی مناسبت سے وسیم اکرم نے بھی اپنی پوسٹ میں اکبر کو ’راستہ‘ کی شرٹ زیب تن کیے دکھایا ہے۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم کے اپنی پہلی اہلیہ ہما وسیم سے دو بیٹے تیمور وسیم اور اکبر وسیم ہیں۔ ہما وسیم کے 2009 میں انتقال کے بعد سابق فاسٹ بولر نے آسٹریلوی شہری شنیزا سے شادی کی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی آیلا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟