مہاکمبھ کی وائرل اسٹار نے 10 دنوں میں مالا فروخت کرکے 10 کروڑ کمائے؟ حقیقت کیا ہے

بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا بھونسلے نامی ایک 16 سالہ نوجوان لڑکی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ بھارت میں مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کمبھ میلہ بھارت میں ہر 3 سال بعد ہندو مذہب کے 4 مقدس […]

 0  0
مہاکمبھ کی وائرل اسٹار نے 10 دنوں میں مالا فروخت کرکے 10 کروڑ کمائے؟ حقیقت کیا ہے

بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا بھونسلے نامی ایک 16 سالہ نوجوان لڑکی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

بھارت میں مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کمبھ میلہ بھارت میں ہر 3 سال بعد ہندو مذہب کے 4 مقدس شہروں پریاگ راج، نیشک، ہریدوار اور اجین میں باری باری منعقد ہوتا ہے اور 6 ہفتوں تک جاری رہتا ہے۔

مہا کمبھ کا میلا  معمول سے بڑا اور خاص اجتماع ہوتا ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا مذہبی تہوار سمجھا جاتا ہے، اس میلے سے کئی ایک ایسے کردار اور کہانیاں اکثر سامنے آتے ہیں جو دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں، ان ہی میں سے ایک کردار اِس بار میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا نامی نوجوان لڑکی ہے۔

میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان نے سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔

کمبھ کے میلے میں بھگڈر، 38 افراد ہلاک

تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مونالیزا  کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے پاس خریداری کیلئے لوگوں کا ہجوم بیک وقت اکھٹا رہتا ہے۔

جیسے جیسے مونا کی تصاویر آن لائن وائرل ہورہی ہیں، اسی طرح اس کی مالی کامیابی کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں، حال ہی میں بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وائرل اسٹار نے مالا کی فروخت کے ذریعے صرف 10 دنوں میں 10 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

ان خبروں سے متعلق پوچھے جانے پر مونا نے انہیں یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے اتنے پیسے کما چکی ہوتی تو میں اب تک یہاں کیوں رہتی اور ہار کیوں بیچوں گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ مونا کی شہرت کی وجہ سے اسے مالی فائدہ ہوا ہوگا، لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس تھی۔

مونا کے والد نے وضاحت کی کہ لوگ مالا خریدنے کے بجائے مونا کے ساتھ سیلفیاں لینے اور ویڈیو ریکارڈ کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے، اس وجہ سے ہمارا کاروبار متاثر ہوا ہے، مونا نے انکشاف کیا کہ مالا کی فروخت میں کمی کی وجہ سے مجھے اپنے خاندان کی دیکھ بھال کے لیے 35,000 روپے کا قرض لینا پڑا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow