فائرنگ کے واقعے کے بعد سلمان خان نے کسے گھر آنے سے روک دیا؟

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعد دوستوں اور اداکاروں کو گھر آنے سے منع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فائرنگ کے واقعے کے باوجود اپنے منصوبوں کو جاری رکھیں گے جنہیں مکمل کرنے […]

 0  3
فائرنگ کے واقعے کے بعد سلمان خان نے کسے گھر آنے سے روک دیا؟

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعد دوستوں اور اداکاروں کو گھر آنے سے منع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فائرنگ کے واقعے کے باوجود اپنے منصوبوں کو جاری رکھیں گے جنہیں مکمل کرنے کے لیے انہوں نے پوری توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

اداکار واقعے میں ملوث عناصر پر بالکل توجہ نہیں دیں گے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ لوگ یہی چاہتے ہیں۔

سلمان خان نے اپنے دوستوں اور اداکاروں سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور گلیکسی اپارٹمنٹس (رہائشگاہ) بھی نہیں آئیں کیونکہ اس کی وجہ سے دوسرے لوگوں کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔

دوسری جانب سلمان خان کے والد سلیم خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے پاس بتانے کو کچھ نہیں ہے، فائرنگ کے واقعے میں ملوث لوگ صرف پبلسٹی چاہتے ہیں اسی لیے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے فوری بعد پولیس حرکت میں آگئی تھی، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے انہیں فون کیا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا، ممبئی میں مقیم سیاست دان بابا صدیقی بھی سلمان خان کے گھر گئے تھے۔

مزید پڑھیں: اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

یاد رہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول نے فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ لارنس اس سے قبل بھی سلمان خان کو دھمکیاں دے چکا ہے وہ اداکار سے کالے ہرن کے شکار کے مبینہ کیس میں بدلہ لینا چاہتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow