سلمان خان اور رشمیکا مندانا ایک اور فلم میں ساتھ نظر آئیں گے
ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور نامور ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا فلم ’سکندر‘ کے بعد ایک اور فلم میں اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ رشمیکا مندانا اس وقت اپنی بلاک بسٹر فلم ’پشپا 2‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ […]
ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور نامور ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا فلم ’سکندر‘ کے بعد ایک اور فلم میں اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ رشمیکا مندانا اس وقت اپنی بلاک بسٹر فلم ’پشپا 2‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ وہ مستقبل میں فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار کے اگلے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہوں گی جس میں سلمان خان بھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جب بیمار ہوئی تو سلمان خان نے میرا خیال رکھا، رشمیکا مندانا
ذرائع نے بتایا کہ رشمیکا مندانا ایٹلی کمار کی فلم سائن کر چکی ہیں، اداکارہ نے ’پشپا 2‘ میں لاجواب اداکاری سے سلمان خان اور ایٹلی کمار کو کافی متاثر کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اگلے پروجیکٹ کیلیے ان کا انتخاب کیا۔
فلم کی کاسٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایٹلی کمار نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں کاسٹنگ کے ساتھ سب کو حیران کرنے والا ہوں، یہ ہمارے ملک کی سب سے قابل فخر فلم ہونے جا رہی ہے بس ہمارے لیے دعا کریں۔
ایٹلی کمار کا کہنا تھا کہ کاسٹنگ حتمی مراحل میں ہے اور چند ہفتوں میں مکمل کر لی جائے گی، ہمارے پاس بہت سی خوشخبریاں ہیں جو جلد سامنے لائیں گے۔
رپورٹس اور ذرائع کے دعوے کے باوجود اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔
ساؤتھ انڈین اداکارہ نے فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کے دوران بتایا تھا کہ سلمان خان نے ان کا کیسے خیال رکھا۔ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک خاص انسان ہیں، جب ہم شوٹنگ کر رہے تھے تو میں سیٹ پر بیمار ہوگئی تھی، جب انہیں معلوم ہوا تو انہوں نے میری خیریت دریافت کی۔
’سلمان خان نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مجھے صحت مند کھانا، گرم پانی اور ہر چیز فراہم کریں۔ وہ ملک کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں اور بہت عاجز ہیں۔‘
فلم ’سکندر‘ اسی سال عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ رشمیکا مندانا فی الحال ’چھاوا‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جس میں انہوں نے وکی کوشل کے ساتھ کام کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟