شرمیلا ٹیگور نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور ماضی کی مشہور ہیروئن شرمیلا ٹیگور نے اپنی بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے 1970 میں پہلی بار اس وقت ماں بنیں جب ان کے ہاں اداکار سیف علی خان کی پیدائش ہوئی، 79 سالہ اداکارہ نے مددز ڈے کی تقریب میں […]

 0  4
شرمیلا ٹیگور نے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور ماضی کی مشہور ہیروئن شرمیلا ٹیگور نے اپنی بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے 1970 میں پہلی بار اس وقت ماں بنیں جب ان کے ہاں اداکار سیف علی خان کی پیدائش ہوئی، 79 سالہ اداکارہ نے مددز ڈے کی تقریب میں سیف علی خان پر بچپن میں توجہ نہ دینے کی غلطی کا اعتراف کیا۔

شرمیلا ٹیگو نے کہا کہ جب سیف پیدا ہوئے  تو میں بہت مصروف تھی، میں دن میں دو شفٹوں میں کام کر رہی تھی اور سیف کی زندگی کے پہلے چھ سال میں واقعی غیر حاضر تھی، میں جو کچھ کرسکتی تھی میں نے کیا، میں ٹیچر میٹنگ میں جاتی تھی لیکن پھر بھی مجھے نہیں لگتا کہ میں نے سیف کو مکمل وقت دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پھر جب میں ماں بنی تو میں ایک حد سے زیادہ پرجوش ماں بن گئی، اسے کھانا کھلانا، نہلانا اور سب کچھ کرنا چاہتی تھی، ایمانداری سے کہوں گی کہ میں نے کچھ غلطیاں کی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے 2012 میں ایک انٹرویو میں زچگی کے بارے میں بات کی، شو میں ان کے ساتھ ان کی بیٹیاں سوہا علی خان اور صبا علی خان بھی موجود تھیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ جب سیف کی پیدائش ہوئی، وہ نان اسٹاپ کام کر رہی تھیں، کبھی کبھی تین چار دن تک سیف کو نہیں دیکھ پاتی تھیں، لیکن جب ان کی بیٹیاں ہوئیں تو انہوں نے اپنے کام کے اوقات کم کر دیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے آنجہانی کرکٹر منصور علی خان سے شادی کی تھی،  ان کی دو بیٹیاں صبا پٹودی اور سوہا علی خان اور ایک بیٹے سیف علی خان ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow