ماہ رمضان میں ملیٹھی سے بنا صحت بخش قہوہ، حیرت انگیز فوائد
ماہ رمضان میں بہت سے لوگ مُلیٹھی کو ذائقے دار مشروب کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاہم لوگوں کی اکثریت اس کے حیران کن فوائد سے ناواقف ہے۔ ملٹھی کو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں صدیوں سے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، ملٹھی کا ذائقہ خوشگوار جب کہ اس کا […]
ماہ رمضان میں بہت سے لوگ مُلیٹھی کو ذائقے دار مشروب کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاہم لوگوں کی اکثریت اس کے حیران کن فوائد سے ناواقف ہے۔
ملٹھی کو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں صدیوں سے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، ملٹھی کا ذائقہ خوشگوار جب کہ اس کا مزاج گرم تر ہوتا ہے۔
ایک اونس ملٹھی میں ایک سو چالیس کیلوریز، ایک گرام پروٹین، ایک گرام فیٹ، تینتیس گرام کاربوہائڈریٹس، ایک گرام فائبر، اور چھ گرام شوگر پائی جاتی ہے۔
ہم میں سے اکثر افراد ہاضمہ کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں، جس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ غیر متوازن غذاؤں کے استعمال، چینی سے بھرپور مشروبات، ورزش نہ کرنا، اور پانی کو کم مقدار میں استعمال سے معدے کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ان مسائل میں قبض، معدے کی تیزابیت، گیس، اور السر وغیرہ شامل ہیں، جن سے چھٹکارا پانے کے لیے اگر بر وقت اقدامات نہ اٹھائے جائیں تو یہ علامات شدت اختیار کر سکتی ہیں۔
آپ ان مسائل سے بچنے اور چھٹکارا پانے کے لیے ملٹھی کو استعمال کر سکتے ہیں، جب کہ ہاضمہ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے بھی ملٹھی کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔
قبض، بھوک کی کمی، اور گیس وغیرہ سے نجات حاصل کرنے کے لیے آپ ملٹھی سے بنا ہوا قہوہ استعمال کر سکتے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق ہاضمہ کے مسائل سے نجات، جگر کی صحت میں بہتری، ذہنی مسائل سے نجاتوزن میں کمی، کولیسٹرول لیول میں بہتری اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔
اس کے علاوہ جسمانی کمزوری کی علامات کا خاتمہ، کھانسی سے نجات خواتین کے پوشیدہ امراض سمیت جِلد کی صحت میں بہتری، کینسر کے خطرات میں کمی، دانتوں کی حفاظت اور ہیپا ٹائٹس سی کے خلاف بھی مفید اور مؤثر ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟