سلمان خان اور شاہ رخ میں سے بہترین کون؟ نامور اداکار کا حیران کن انکشاف
ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار گووند نام دیو نے سُپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گووند نام دیو بالی وڈ فلموں میں ولن کے کرداروں کیلیے کافی مشہور ہیں اور انہوں نے سینکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ حالیہ انٹرویو […]
ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار گووند نام دیو نے سُپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گووند نام دیو بالی وڈ فلموں میں ولن کے کرداروں کیلیے کافی مشہور ہیں اور انہوں نے سینکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
حالیہ انٹرویو میں گووند نام دیو نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات شیئر کیے جو سُپر اسٹارز کے مداحوں کیلیے کافی حیران کر دینے والے ہیں۔
گووند نام دیو نے بتایا کہ میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ میں کام کیا، سُپر اسٹار کے کام کرنے کا انداز کافی مختلف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ نہ صرف بلا روک ٹوک کام کرتے ہیں بلکہ 4 گھنٹے سوتے ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کو ہر وقت کام کرنے کا عادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنے پروجیکٹ کے بارے میں سوچتے ہیں۔
بالی وڈ اداکار نے کہا کہ شاہ رخ خان خود ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ کے پروڈیوسر تھے، شوٹنگ کے دوران اک دفعہ انہوں نے ہمارے ساتھ ڈنر کیا اور رات 2 بجے سو گئے، اگلی صبح انہوں نے چنئی کی فلائٹ پکڑی اور آگئے۔
گووند نام دیو نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’وانٹیڈ‘ میں کام کیا لیکن انہوں نے سُپر اسٹار سے متعلق بہت زیادہ تفصیلات نہیں دیں۔
اداکار نے بتایا کہ سلمان خان اپنے کام کے بارے میں کافی سنجیدہ ہوتے ہیں لیکن وہ شاہ رخ خان سے اس لیے مختلد ہیں کہ وہ سیٹ پر کسی سے بات نہیں کرتے اور اپنی بات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرتے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟