سنیتا مارشل عید کے دن گھر میں کیا بناتی ہیں؟ سُن کر سب حیران

کراچی : ماہ رمضان کے بعد آنے والی عید الفطر کی خوشیاں اور اس کا مزہ الگ ہی ہوتا ہے اس موقع پر ہر گھر میں روایتی انداز سے خصوصی پکوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس دن شیر خورمہ ایک ایسی ڈش ہے جو گھر میں نہ بنے تو لگتا ہے کہ عید ہے […]

 0  3
سنیتا مارشل عید کے دن گھر میں کیا بناتی ہیں؟ سُن کر سب حیران

کراچی : ماہ رمضان کے بعد آنے والی عید الفطر کی خوشیاں اور اس کا مزہ الگ ہی ہوتا ہے اس موقع پر ہر گھر میں روایتی انداز سے خصوصی پکوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس دن شیر خورمہ ایک ایسی ڈش ہے جو گھر میں نہ بنے تو لگتا ہے کہ عید ہے ہی نہیں، البتہ اس کے علاوہ نمکین پکوانوں کا انتخاب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی معروف اداکار جوڑوں نے شرکت کی اور عید کے حوالے سے ناظرین کو اپنی عید کی مصروفیات سے آگاہ کیا۔

عید کے خصوصی پروگرام میں ٹی وی اداکار حسن احمد اور ان کی اہلیہ سنیتا مارشل، اداکار سعود قاسم اور جویریہ سعود، اداکار فیضان شیخ اور ماہم شیخ، اور اداکار جنید جمشید خان نیازی اور شجیہ نیازی نے شرکت کی۔

عید کے روز گھر میں بنائے جانے والے پکوانوں سے متعلق سوال پر تمام مہمانوں نے اپنی اپنی رائے دی اور بتایا کہ ان کے گھروں میں کیا چیز خصوصی طور پر تیار کی جاتی ہے۔

اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں عید پر نمکین گوشت بنتا ہے، فیضان شیخ اور ماہم شیخ نے بتایا کہ ان کے ہاں بریانی قورمے کے علاوہ پسندے بنائے جاتے ہیں جبکہ شجیہ جنید نیازی کا کہنا تھا کہ نمکین گوشت اور پلاؤ لازمی بنایا جاتا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ سنیتا مارشل نے ایک نئی ڈش کا نام لے کر سب کو حیران کردیا انہوں نے بتایا کہ عید کے دن صبح ناشتے میں آملیٹ کے ساتھ مُٹھیا کباب بنائے جاتے ہیں یہ ایک گجراتی ڈش ہے اور بہت ذائقے دار ہوتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow