بشریٰ انصاری نے ماضی کی یاد تازہ کردی

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ماضی کی یاد تازہ کردی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ماضی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے ماضی کے میگزین میں شائع ہونے والی تصویر شیئر کی۔ اداکارہ کے مطابق یہ 80 کی […]

 0  2
بشریٰ انصاری نے ماضی کی یاد تازہ کردی

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ماضی کی یاد تازہ کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ماضی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے ماضی کے میگزین میں شائع ہونے والی تصویر شیئر کی۔

اداکارہ کے مطابق یہ 80 کی دہائی کا زمانہ تھا، انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’گزرا ہوا زمانہ 1982‘

بشریٰ انصاری نے گزشتہ دنوں یہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

انہوں نے بتایا کہ میں نے اور معین نے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی پر کام کرنے علاوہ اسٹیج پر بھی کافی عرصے ساتھ کام کیا ہم پپٹ شو کیا کرتے تھے۔

اس سے قبل اپنے یوٹیوب چینل پر بشریٰ انصاری نے معین اختر سے متعلق گفتگو کی تھی۔

بشریٰ انصاری نے بتایا تھا کہ میں نے 23 مارچ کے ایک پروگرام میں معین کو دیکھا تو وہ بہت زیادہ کمزور دکھائی دے رہا تھا جس پر مجھ سے رہا نہ گیا اور میں نے فون کرکے اس کی خیریت دریافت کی تو اس نے مجھے ٹال دیا اور کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں لیکن اگلے ماہ اپریل میں ہی انتقال کی خبر آگئی۔

انہوں نے بتایا کہ معین اختر کو دل کے عارضے کے علاوہ بھی دیگر بیماریاں تھیں جس کا اس نے کبھی کسی سے ذکر نہیں کیا بلکہ آخری وقت تک وہ اپنے کام میں مگن رہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے معین اختر کے ساتھ بھی کئی ڈراموں میں کام کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow