رنبیر کپور سے موازنہ کیے جانے پر شہزاد نواز کا ردعمل
معروف پاکستانی اداکار و فلمساز شہزاد نواز نے بالی وڈ فلم اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ اپنا موازنہ کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد نواز سے ایک پوڈکاسٹ میں پوچھا گیا کہ لوگ اکثر آپ کا موازنہ بھارتی اداکار سے کرتے ہیں جس پر انہوں نے ناراضی کا […]
معروف پاکستانی اداکار و فلمساز شہزاد نواز نے بالی وڈ فلم اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ اپنا موازنہ کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد نواز سے ایک پوڈکاسٹ میں پوچھا گیا کہ لوگ اکثر آپ کا موازنہ بھارتی اداکار سے کرتے ہیں جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔
شہزاد نواز نے کہا کہ رنبیر کپور سے موازنہ کیے جانے پر اچھا نہیں لگتا، مجھے کسی بھی قسم کی خوشی نہیں ہوتی اور نہ میں سن کر پُرجوش ہوتا ہوں۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکار و فلمساز کو ’پاکستانی رنبیر کپور‘ یا بھارتی اداکار کا پُرانا ورژن قرار دیا جاتا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے سوال کیا کہ وہ رنبیر کپور کا موازنہ ان سے کیوں نہیں کرتے؟
شہزاد نواز نے کہا کہ میں رنبیر کپور سے بڑا ہوں اور ان سے پہلے میری پیدائش ہوئی ہے، اس طرح لوگوں کو اُن کا موازنہ مجھ سے کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یہ کہنا چاہیے کہ وہ پاکستانی شہزاد نواز کا ورژن ہیں۔ اداکار و فلمساز نے کہا کہ میرے مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر ایسے ہی تبصرے لکھے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟