انوشکا شیٹی نے کن بلاک بسٹر فلموں کی پیشکش ٹھکرائی؟

ممبئی: معروف ساؤتھ انڈین اداکارہ اور فلم ’باہوبلی‘ میں کردار نبھانے والی انوشکا شیٹی کی جانب سے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کی پیشکش ٹھکرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شیٹی نے بالی وڈ سے کئی آفرز کو ٹھکرایا جن میں نامور فلمساز کرن جوہر کی پیشکش اور سُپر اسٹار […]

 0  2

ممبئی: معروف ساؤتھ انڈین اداکارہ اور فلم ’باہوبلی‘ میں کردار نبھانے والی انوشکا شیٹی کی جانب سے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کی پیشکش ٹھکرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شیٹی نے بالی وڈ سے کئی آفرز کو ٹھکرایا جن میں نامور فلمساز کرن جوہر کی پیشکش اور سُپر اسٹار اجے دیوگن کی بلاک بسٹر ایک فلم بھی شامل ہے۔

انوشکا شیٹی کو ساؤتھ انڈین سلور اسکرین پر اپنے منفرد کام اور غیر معمولی صلاحیتوں کے سبب جانا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے بہت سی پیشکشوں کو ٹھکرایا۔

2005 میں انوشکا شیٹی نے تیلگو فلم ’سپر‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور اس فلم نے باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، فلم میں اداکارہ کی شاندار پرفارمنس نے ناظرین کو متاثر کیا تھا۔

کرن جوہر اپنی ایک فلم کے ذریعے انوشکا شیٹی کو بالی وڈ میں متعارف کروانے چاہتے تھے۔ ساؤتھ انڈین اداکارہ کو فلمساز کی جانب سے آفر دی گئی تو انہوں نے مسترد کیا۔ آفر ٹھکرانے سے قبل اداکارہ نے معاملے پر مشورہ کیا تھا۔

2011 میں انوشکا شیٹی کو فلمساز روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اجے دیوگن کی بلاک بسٹر فلم ’سنگھم‘ میں مرکزی کردار میں تقریباً کاسٹ کیا جا چکا تھا تاہم اداکارہ نے آخری وقت پر انکار کر دیا تھا۔

ایک اور فلم جسے انوشکا شیٹی نے مسترد کیا وہ امتیاز علی کی 2015 کی کامیاب فلم ’تماشا‘ تھی جس میں ان کی جگہ معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow