جیولین تھرو سے ناواقف بھارتی بیڈمنٹن اسٹار سائنا کو صارفین نے ’کنگنا‘ قرار دیدیا
بیڈمنٹن پلیئر سائنا نہیوال نے کہا ہے کہ انھیں نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے سے پہلے تک جیولین تھرو کے ایک کھیل ہونے کے بارے میں علم نہیں تھا۔ بھارتی بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہیوال کو ان کی بے خبری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انھوں […]
بیڈمنٹن پلیئر سائنا نہیوال نے کہا ہے کہ انھیں نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے سے پہلے تک جیولین تھرو کے ایک کھیل ہونے کے بارے میں علم نہیں تھا۔
بھارتی بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہیوال کو ان کی بے خبری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی جیولین تھروور نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے سے قبل انھیں اس کھیل کے بارے میں کچھ پتا نہیں تھا۔
تین بار بھارت کی جانب سے اولمپکس میں حصہ لینے والی سائنا نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران یہ بات بتائی، انھوں نے بتایا کہ 2021 میں ٹوکیو اولمپکس میں نیرج کے گولڈ جیتنے کے بعد مجھے پتا لگا کہ ایتھلیٹکس میں یہ ایونٹ میں ہوتا ہے۔
جیسے ہی یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کے سامنے آیا انھوں نے سائنا نہیوال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انھیں بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت سے تشبیح دیدی۔
ایک صارف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھیلوں کی کنگنا رناوت ہیں، اس پر فوری بیڈمنٹن پلیئر نے بھی فوری ردعمل دیا۔
سائنا نہیوال کا کہنا تھا کہ آپ کی تعریف کے لیے شکریہ، کنگنا ایک خوبصورت خاتون ہیں، تاہم مجھے میرے کھیل میں پرفیکٹ ہونا ہے، میں فخریہ کہہ سکتی ہوں کہ میں ورلڈ نمبر ون رہ چکی ہوں جبکہ اولمپکس میں اپنے ملک کے لیے میڈل بھی جیت چکی ہوں۔
خیال رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں اس بار جیولین تھرو کے ایونٹ میں پاکستان کے ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ نیرج چوپڑا کے حصے میں اس بار سلور میڈل آیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟