امبانی فیملی کی ’اوم شانتی اوم‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سنگیت کی تقریب میں امبانی فیملی کو ’اوم شانتی اوم‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا […]

 0  2
امبانی فیملی کی ’اوم شانتی اوم‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سنگیت کی تقریب میں امبانی فیملی کو ’اوم شانتی اوم‘ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکیش امبانی، ان کی اہلیہ، بیٹے اننت امبانی اور ان کی ہونے والی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ بھی ڈانس کررہی ہیں۔

انسٹاگرام چند منٹ قبل یہ ویڈیو شیئر کی گئی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سلمان خان، پری ویڈنگ تقریبات کی طرح اننت اور رادھیکا کے سنگیت میں بھی اسٹیج پر پرفارم کریں گے۔

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب میں سلمان خان کے علاوہ، رنویر سنگھ اور جھانوی کپور سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز بھی ڈانس پرفارمنس دیں گے۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow