طلاق کے بعد میرے ساتھ تحقیرآمیز رویہ اختیار کیا گیا، سمانتھا پربھو کا انکشاف
بھارتی جنوبی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سمانتھا پربھو نے اداکار اور شوہر ناگا چیتنیا سے طلاق کے بعد پیش آنے والے حالات پر اظہار خیال کیا ہے۔ بالی ووڈ میں بھی انٹری کرنے والی ساؤتھ انڈسٹری کی معروف فنکارہ نے بتایا کہ ناگا چیتنیا سے طلاق کے بعد انھیں عجیب قسم کے ’لیبل‘ دیے گئے، […]
بھارتی جنوبی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سمانتھا پربھو نے اداکار اور شوہر ناگا چیتنیا سے طلاق کے بعد پیش آنے والے حالات پر اظہار خیال کیا ہے۔
بالی ووڈ میں بھی انٹری کرنے والی ساؤتھ انڈسٹری کی معروف فنکارہ نے بتایا کہ ناگا چیتنیا سے طلاق کے بعد انھیں عجیب قسم کے ’لیبل‘ دیے گئے، تاہم انھوں نے ان کا مقابلہ کیا اور خود کو غمزدہ ہونے سے بچائے رکھا۔
ایک انٹرویو کے دوران سمانتھا نے کہا کہ اگر کسی عورت کو طلاق ہو جائے تو یہ اس کے لیے شرم کی بات ہوتی ہے اور اس کے ساتھ رسوائی کو جوڑ دیا جاتا ہے۔
میں نے اپنی محبت پر بے انتہا پیسے لٹائے جو مضحکہ خیز تھا، سمانتھا پربھو
سمانتھا نے کہا کہ مجھے طلاق کے بعد اس طرح کے تبصرے سننے کو ملے کہ سیکنڈ ہینڈ ہوں، استعمال شدہ ہوں، زندگی برباد ہوگئی، آپ کو ایک کونے سے لگادیا جاتا ہے اور آپ کو محسوس کروایا جاتا ہے کہ آپ ناکام ہوچکے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ شادی کے اس طرح کے معاملات کے بعد آپ خود کو گناہ گار محسوس کریں اور شرمندہ ہوں، یہ فیملیز اور ان لڑکیوں کے لیے جو اس طرح کی صورتحال سے گزرتی ہیں بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟