ملائیکہ اروڑا کی زندگی میں آنے والا تیسرا شخص کون ہے؟

ارجن کپور سے بریک اپ کے بعد بالی ووڈ ڈانسر ملائیکہ اروڑا کی زندگی میں تیسرے شخص کی انٹری کی خبریں زیرگرش ہیں۔ سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابق بیوی ملائیکہ اروڑا نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، مسٹری مین کے […]

 0  1

ارجن کپور سے بریک اپ کے بعد بالی ووڈ ڈانسر ملائیکہ اروڑا کی زندگی میں تیسرے شخص کی انٹری کی خبریں زیرگرش ہیں۔

سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابق بیوی ملائیکہ اروڑا نئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، مسٹری مین کے ساتھ سوشل میڈیا ان کی وائرل ہونے والی کلپ نے صارفین کی خاصی توجہ حاصل کی ہے اور وہ چہ مگوئیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔

ارجن کی سابق دوست ملائیکہ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ایک نامعلوم شخص کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مقامی ہوٹل سے باہر نکل رہی ہیں اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی رقصاں ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی بہن امریتا اروڑا بھی موجود ہیں، مذکرشخص نے ملائیکہ کا ہاتھ بھی تھاما جس کی وجہ سے صارفین تجسس کا شکار ہو گئے ہیں کہ ان کے درمیان کیا رشتہ ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ہر کوئی یہ جاننا چاہ رہا ہے کہ آخر یہ شخص کون ہے؟ کیا ملائیکہ کی زندگی میں کوئی تیسرا شخص آگیا ہے یا پھر یہ ایک اتفاق ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور سے بریک اپ کے بعد ملائیکہ اروڑا کی ذومعنی پوسٹ بھی چند ہفتے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی، صحافیوں کو دیکھ کر اداکار کا کہنا تھا کہ ’ابھی سنگل ہوں میں، آرام کرو‘ اور مسکرانے لگے تھے۔

ملائیکا نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ایک لمحے کے لیے دل کو چھونا زندگی بھر کے لیے روح کو چھو سکتا ہے‘۔ اس کے ساتھ ہی ملائیکہ نے اپنے چاہنے والوں کو گڈ مارننگ کہا تھا۔

واضح رہے ملائیکہ اور ارجن نے 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تاہم انہوں نے اپنے تعلقات کو کئی عرصے تک چھپا کررکھا تھا تاہم پھر وہ ساتھ ہی پبلک مقامات پر نظر آنے لگے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow