مجھے قبول ہے، شادی کا وینیو طے ہوگیا؟ ماورا حسین

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی شادی سے متعلق مبہم پوسٹ نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا۔ اداکارہ ماورا حسین سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنی سیرو تفریح اور پروجیکٹس کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔ ماورا حسین […]

 0  2

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی شادی سے متعلق مبہم پوسٹ نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا۔

اداکارہ ماورا حسین سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنی سیرو تفریح اور پروجیکٹس کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

ماورا حسین نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 میں کیا تھا وہ بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اداکارہ کی بہن عروہ کی شادی کے بعد مداح ان کی شادی کو لے کر بھی کافی پرجوش ہیں اور ان سے سوشل میڈیا پر اکثر شادی سے متعلق ہی سوال پوچھے جاتے ہیں۔

اب اس موضوع کی بحث ایک بار پھر خود ماورا نے ہی سوشل میڈیا پر چھیڑ دی ہے۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری شیئر کی جو کے کسی شادی کے مقام کی تصویر ہے اور اس میں روشنیاں جگمگاتی دیکھی جاسکتی ہیں۔

ماورا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے قبول ہے، مجھے قبول ہے،  مجھے قبول ہے۔‘ شادی کا مقام طے ہوچکا ہے، ہم سب تیار ہیں اب بس دولہا تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow