شاہ رخ کیساتھ ماہرہ کو ’رئیس‘ میں کاسٹ کرنیکا مشورہ گوری کی ماں نے دیا تھا
پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان کو فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کاسٹ کرنے کا مشورہ ان کی ساس اور گوری خان کی ماں نے دیا تھا۔ فلم رئیس کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا نے بتایا کہ گوری کی ماں نے ماہرہ کو دیکھا تھا اور میری ماں نے بھی انھیں کسی پاکستانی ٹیلی ویژن […]
پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان کو فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کاسٹ کرنے کا مشورہ ان کی ساس اور گوری خان کی ماں نے دیا تھا۔
فلم رئیس کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا نے بتایا کہ گوری کی ماں نے ماہرہ کو دیکھا تھا اور میری ماں نے بھی انھیں کسی پاکستانی ٹیلی ویژن ڈرامے میں دیکھا تھا، دونوں نے کہا کہ یہ لڑکی اچھی ہے، فلم کی کاسٹنگ کے وقت ماہرہ خان ممبئی میں ہی تھیں۔
راہول نے بتایا کہ ہنی ٹریہن ہماری فلم لیے کاسٹ کر رہے تھے، وہ ماہرہ کو جانتے ہیں انھوں نے کہا میں اسے کل لاؤں گا، آپ ان سے آڈیشن لے سکتے ہیں، ان کے آڈیشن کے بعد میں نے اعلان کیا کہ مجھے اپنی آسیہ مل گئی ہے۔
یوٹیوب چینل پر کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا کے ساتھ ایک انٹرویو میں ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے بتایا کہ بہت سی معروف خواتین جن میں دیپیکا پڈوکون، کرینہ کپور اور انوشکا شرما شامل ہیں انھیں شاہ رخ کے مقابل کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کرنے پر غور کیا جارہا تھا۔
یہ کردار بالآخر ماہرہ کی گود میں گرا کیوں کہ وہ کاسٹنگ کے عمل کے دوران اتفاق سے ممبئی میں تھیں، ہم چاہتے تھے کہ کوئی اداکار 1980 کی دہائی کی مسلم لڑکی کا کردار ادا کرے۔
راہول نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ہماری پہلی ترجیح ایک ایسی اداکارہ تھی جس میں ہندی بولنے کی مہارت ہو، اور اگر اس کے پاس تھوڑی سی اردو زبان کی بھی سوجھ بوجھ ہو تو بہتر ہے۔
ہدایت کار نے بتایا کہ ہم یہ بھی چاہتے تھے کہ ہماری ہیروئن کی معصومیت دکھے کیوں کہ شاہ رخ 50 سال کے تھے اس لیے ہمیں ایک ہیروئن چاہیے جو کم از کم 30 سال کی ہو۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟