رجنی کانت کی امیتابھ بچن کے پیر چھونے کی کوشش، ویڈیو وائرل

اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں تامل سپراسٹار رجنی کانت نے امیتابھ بچن کے پیر چھونے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار اداکار امیتابھ بچن اور جنوبی بھارت کے مشہور اداکار رجنی کانت نے ہفتے کے روز اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شوبھ آشیرواد کی تقریب […]

 0  2
رجنی کانت کی امیتابھ بچن کے پیر چھونے کی کوشش، ویڈیو وائرل

اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں تامل سپراسٹار رجنی کانت نے امیتابھ بچن کے پیر چھونے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار اداکار امیتابھ بچن اور جنوبی بھارت کے مشہور اداکار رجنی کانت نے ہفتے کے روز اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شوبھ آشیرواد کی تقریب میں شرکت کی، جیسے ہی رجنی ان کی طرف آئے تو پاؤں چھونے کے لیے جھک گئے، تاہم امیتابھ نے انھیں پکڑ کر اٹھالیا۔

انسٹاگرام پر مذکورہ واقعے کی ویڈیو کلپ شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے اور ملتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی امیتابھ بچن نے ہاتھ آگے بڑھایا، رجنی کانت نے ان کے پاؤں چھونے کی کوشش کی، امیتابھ نے جلدی سے ان کا ہاتھ پکڑا اور پھر انھیں گلے لگا لیا۔

دونوں نے اس دوران گرمجوشی سے ہاتھ ملایا اور کچھ دیر ایک دوسرے سے باتیں کرتے نظر آئے، اننت کی شادی کی تقریب کے لیے امیتابھ نے رنگین شیروانی اور شال پہنی تھی جبکہ رجنی کانت سفید لباس میں نظر آئے۔

اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ ’یہ دونوں پیار اور عزت کے مستحق ہیں‘، ایک شخص نے لکھا کہ ’ایک فریم میں دو لیجنڈز،‘ ایک مداح نے لکھا کہ ’کتنے عاجز لوگ ہوتے ہیں‘۔

خیال رہے کہ اننت امبانی کی شادی میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات اور سیلیبرٹیز کو مدعوکیا گیا تھا وہیں بالی ووڈ ستاروں نے بھی گھر کی شادی میں چار چاند لگائے، شاہ رخ اور سلمان سمیت رجنی کانت بھی اس شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے نظر آئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow