بالی ووڈ نے ایک اور کلاسک گانے کا بیڑا غرق کردیا، مداح مایوس

بھارتی فلم انڈسٹری نے پرانے دور کے ایک اور کلاس گانے ’میرے محبوب‘ کو ریمیکس کرکے اس کا بیڑا غرق کردیا، شائقین برہم ہوگئے۔ وکی کوشل اور ترپتی دیمری کی نئی رومانوی کامیڈی فلم بیڈ نیوز کے ٹریلر اور گانوں کو مداحوں کے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے، فلم کے گانے توبہ توبہ کو […]

 0  2
بالی ووڈ نے ایک اور کلاسک گانے کا بیڑا غرق کردیا، مداح مایوس

بھارتی فلم انڈسٹری نے پرانے دور کے ایک اور کلاس گانے ’میرے محبوب‘ کو ریمیکس کرکے اس کا بیڑا غرق کردیا، شائقین برہم ہوگئے۔

وکی کوشل اور ترپتی دیمری کی نئی رومانوی کامیڈی فلم بیڈ نیوز کے ٹریلر اور گانوں کو مداحوں کے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے، فلم کے گانے توبہ توبہ کو فلمی مداحوں میں کافی پذیرائی ملی ہے جبکہ ایک اور گانے اپنی شہوانیت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

بیڈ نیوز میں شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ کی 90 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈپلیکیٹ کا مشہور گانا ’میرے محبوب میرے صنم‘ کو ریمیک کیا گیا ہے جس پر لوگوں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانبھ سے اس کلاسک میلوڈی گانے کو برباد کرنے پر بیڈ نیوز کے ریمیک ورژن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مذکور گانا ایک پرسکون مقام سے شروع ہوتا ہے جہاں وکی اور ترپتی کا رومانوی رقص دکھایا گیا ہے، آخر میں ترپتی وکی کو خوفناک کہانی سنا کر ڈرانے کی کوشش کرتی نظر آتی ہیں جبکہ گانے کی ساؤنڈ مکسنگ بھی صحیح نہیں کی گئی۔

شائقین اصل گانے کے مقابلے میں اس ورژن سے بالکل بھی متاثر نظر نہیں آتے اور فلم میکرز سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ کلاسک گانے کو کیوں خراب کرتے ہیں۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ ’ایک اور کلاسک گانے کو خراب کردیا گیا،‘ ایک شخص نے لکھا کہ ’اس گانے میں شاہ رخ کی بطور گیسٹ انٹری ایک خراج تحسین کے طور پر سب سے خوبصورت چیز ہوتی‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’گانے کو اچھی طرح سے خراب کیا گیا ہے‘۔ ایک اور صارف نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘وہ نئے گانے کیوں نہیں بنا سکتے، پرانے کلاسک گانے کو خراب کرنا بند کرو‘۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow