آریان خان کے برانڈ کی مہنگی ترین نئی کلیکشن چند گھنٹوں میں فروخت
ممبئی: ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے برانڈ کی مہنگی ترین نئی کلیکشن صرف چند گھنٹو میں ہی فروخت ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے نے حال ہی میں اپنے برانڈ کی دوسری کلیکشن لانچ کی ہے جو کہ مہنگی ترین ہے اور […]
ممبئی: ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے برانڈ کی مہنگی ترین نئی کلیکشن صرف چند گھنٹو میں ہی فروخت ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے نے حال ہی میں اپنے برانڈ کی دوسری کلیکشن لانچ کی ہے جو کہ مہنگی ترین ہے اور اتنے مہنگے کپڑے عموماً جلدی فروخت نہیں ہوتے لیکن پھر بھی ان کی کلیکشن میں 99 ہزار بھارتی روپے کی ساری ڈینم جیکٹس صرف 24 گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔
گزشتہ ہفتے شاہ رخ خان نے بیٹی سہانا خان کے ساتھ آریان خان کے برانڈ کی اس نئی کلیکشن کی تشہیر کی تھی جبکہ آریان خان کے برانڈ نے ڈینم جیکٹس کو مہنگے ترین داموں میں لانچ کیا ہے۔
یاد رہے کہ آریان خان کے برانڈ کی پہلی کلیکشن بھی بہت مہنگی تھی اور اس کلیکشن میں موجود 2 لاکھ بھارتی روپے کی قیمت پر دستیاب تمام جیکٹس بھی بہت جلد فروخت ہوگئی تھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟