23 سالہ انسٹاگرام اسٹار جس نے مقبولیت میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
جنت زبیر نامی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے انسٹاگرام پر مقبولیت میں دہائیوں سے بالی وڈ پر راج کرنے والے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنت زبیر کا یہ سنگ میل انٹرنیٹ پر آج کی دنیا میں ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والوں کی […]
جنت زبیر نامی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے انسٹاگرام پر مقبولیت میں دہائیوں سے بالی وڈ پر راج کرنے والے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنت زبیر کا یہ سنگ میل انٹرنیٹ پر آج کی دنیا میں ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان سے ’خوابوں‘ میں میری ملاقات ہوتی ہے، امر خان
شوبز میں ان کا سفر بطور چائلڈ آرٹسٹ ٹیلی ویژن ڈرامے ’پھلوا‘ اور ’تو عاشقی‘ سے شروع ہوا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ جنت زبیر سب سے بڑے ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والوں میں سے ایک بن گئیں۔
آج انسٹاگرام پر ان کے تقریباً 50 ملین فالوورز ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ملکہ قرار دیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر سنگ میل حاصل کرنے کے بعد جب ان نے شاہ رخ خان سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے موازنہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ شاہ رخ خان ہیں، میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں کیونکہ وہ بادشاہ ہیں‘۔
جنت زبیر کی مقبولیت میں اضافہ تفریحی صنعت میں ایک تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے جہاں اثر و رسوخ رکھنے والے اب روایتی مشہور شخصیات کے ساتھ ایک خاص سطح پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ‘خطروں کے کھلاڑی 12‘ میں جنت زبیر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟