عبدالباری نے کشف سے محبت کا اظہار کردیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں عبدالباری نے بالآخر اہلیہ کشف سے محبت کا اظہار کردیا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں اداکار فہد شیخ (عبدالباری)، زوہا توقیر (کشف)، راحت غنی (سائرہ)، فائزہ حسن (شمیم باجی)، سلیم شیخ، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد […]

 0  0
عبدالباری نے کشف سے محبت کا اظہار کردیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں عبدالباری نے بالآخر اہلیہ کشف سے محبت کا اظہار کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں اداکار فہد شیخ (عبدالباری)، زوہا توقیر (کشف)، راحت غنی (سائرہ)، فائزہ حسن (شمیم باجی)، سلیم شیخ، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد رندھاوا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے عبدالباری اور کشف کی شادی جن حالات میں ہوئی تو اس دوران دونوں کو ایک دوسرے کو قبول کرنا ممکن نہیں تھا، کشف کلاس فیلو کو پسند کرتی تھیں جو رشتہ لانے کے بجائے پڑھائی کے لیے امریکا چلا گیا پھر عبدالباری اور کشف کی شادی ہوگئی۔

تاہم گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ کشف اور عبدالباری ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

اب انسٹاگرام پر عبدالباری نے کشف کے ساتھ شادی کے موقع پر لی گئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں ساتھ ہی مداحوں سے رائے بھی مانگی ہے۔

فہد شیخ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عبدالباری نے بالآخر قبول کرلیا کہ وہ کشف سے کتنا پیار کرتا ہے؟ ٹھیک کیا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

مداحوں کی جانب سے بھی جواب دیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ کشف اور عبدالباری ان کی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow