ہانیہ عامر، سجل علی سے زیادہ خوبصورت اداکارہ قرار

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے ہانیہ عامر کو سجل علی سے زیادہ خوبصورت اداکارہ قرار دے دیا۔ اداکار وسیم عباس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب بھی دیے۔ […]

 0  21

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے ہانیہ عامر کو سجل علی سے زیادہ خوبصورت اداکارہ قرار دے دیا۔

اداکار وسیم عباس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب بھی دیے۔

ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان نے پوچھا کہ آپ کی نظر میں ہانیہ عامر اور سجل علی میں سے زیادہ خوبصورت کون ہے؟

انہوں نے فوری ہانیہ عامر کا نام لیا اور انہیں سجل علی سے زیادہ خوبصورت اداکارہ قرار دیا۔

میزبان نے پوچھا کہ کیا ہمایوں سعید، عدنان صدیقی سے زیادہ بہتر اداکار ہیں؟ اس پر وسیم عباس نے کہا کہ میری نظر میں دونوں ہی کمال اور بہترین اداکار ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ہانیہ عامر نے وسیم عباس کی بہو کا کردار نبھایا تھا جس میں ہانیہ کے ساتھ فرحان سعید نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مداح نے سوال کیا کہ آپ ڈراموں میں غصے والے باپ کا کردار کیوں ادا کرتے ہیں؟ وسیم عباس نے کہا کہ کیریکٹر اسی طرح کے آفر ہوتے ہیں جو مجبوراً کرنے پڑتے ہیں لیکن عام زندگی میں ایک شفیق باپ ہوں اور مجھے اپنے بچوں سے بہت محبت ہیں، میرے بچے میری کمزوری ہیں میں نے زندگی میں کبھی ان پر سختی نہیں کی۔

وسیم عباس نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، میں نے انہیں بتایا کہ ایک لائن ہے اس کو آپ نے کراس نہیں کرنا ہے، باقی جو دل چاہتا ہے وہ کریں، میں بچوں کی پسند کی شادی کے خلاف بھی نہیں ہوں۔

وسیم عباس نے بتایا کہ کیریئر کے دوران دو سے تین مرتبہ ریجیکٹ کیا گیا پھر ایک ڈرامے میں کردار ملا اور وہی سے کیریئر پروان چڑھا۔

یاد رہے کہ وسیم عباس کے بیٹے علی عباس بھی اداکار ہیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow