چاہت فتح علی خان بڑے مطمئن بے سُرے ہیں، ابرار الحق
معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے ’بدوبدی‘ گانے پر چاہت فتح علی خان کو مطمئن بے سُرا قرار دے دیا۔ گلوکار ابرارالحق نے چاہت فتح علی خان کے بعد ملکہ ترنم نورجہاں کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا اپنا ورژن کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔ گلوکار کی جانب سے […]
معروف پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے ’بدوبدی‘ گانے پر چاہت فتح علی خان کو مطمئن بے سُرا قرار دے دیا۔
گلوکار ابرارالحق نے چاہت فتح علی خان کے بعد ملکہ ترنم نورجہاں کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا اپنا ورژن کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔
گلوکار کی جانب سے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ گانے کی صارفین نے تعریفیں کیں اور ان کے گانے کو چاہت فتح علی خان کے گانے سے بہتر قرار دیا۔
تاہم پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کے گانے کے ہٹ ہونے کی وجہ ایک یہ بھی ہے کہ وہ بڑے مطمئن بے سرے ہیں، ان کے تاثرات ایسے ہوتے ہیں کہ لوگ انجوائے کرتے ہیں اور مسکرانا چاہتے ہیں۔
میزبان کی فرمائش پربھی ابرار الحق نے ’بدوبدی کو اپنی آواز میں گنگنایا۔
واضح رہے کہ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بنارسی ٹھگ کے لیے گایا تھا جس کے بعد اس گانے کو کئی بھارتی گلوکاروں نے بھی گنگنایا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟