سابق کپتان شاداب اور اعظم خان پر برس پڑے
قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور شاداب خان کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔ سابق کرکٹر سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ اعظم خان فٹنس کے مسائل اور شارٹ بال کھیلنے میں جدوجہد کرنے پر خود تنقید کی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا […]
قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور شاداب خان کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔
سابق کرکٹر سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ اعظم خان فٹنس کے مسائل اور شارٹ بال کھیلنے میں جدوجہد کرنے پر خود تنقید کی دعوت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی اعظم خان پرفارم نہیں کریں گے تو ان پر تنقید کی جائے گی۔
سلمان بٹ نے اعظم خان کی وکٹ کیپنگ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں بھی انہوں نے دو اہم کیچز ڈراپ کیے۔
انہوں نے کہا کہ شارٹ بال کھیلتے ہوئے ان کی آنکھیں بند ہوگئیں، میرے خیال میں اعظم خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا چاہیے ورنہ ان کے لیے کھیلنا بہت مشکل ہوجائے گا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ شاداب خان کبھی کبھار اچھی کارکردگی کے باوجود نمبر چار پر بیٹنگ کے لیے موزوں نہیں ہے۔
سلمان بٹ نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف شاداب نے دو اوور اچھے کیے لیکن بیرسٹو کے دو چھکے لگانے کے بعد انہوں نے 20 رنز دے دیے۔
واضح رہے کہ اعظم خان اور شاداب خان انگلینڈ کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ چار میچوں کی سیریز انگلینڈ نے 2-0 سے اپنے نام کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟