ویڈیو: اننت امبانی کی شادی پر جان سینا کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

مکیشن امبانی کے صاحبزادے اننت کی شادی میں مشہور ریسلر جان سینا بھی پہنچ گئے، ان کے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے مشہور ستاروں کے ساتھ ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا بھی اننت امبانی کی شادی میں رنگ جمانے پہنچ گئے، انھیں […]

 0  3
ویڈیو: اننت امبانی کی شادی پر جان سینا کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

مکیشن امبانی کے صاحبزادے اننت کی شادی میں مشہور ریسلر جان سینا بھی پہنچ گئے، ان کے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے مشہور ستاروں کے ساتھ ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا بھی اننت امبانی کی شادی میں رنگ جمانے پہنچ گئے، انھیں نیلے رنگ کے روایت کوٹ اور پگڑی میں دیکھا گیا، وہ اپنے مخصوص انداز کے ساتھ پانچوں انگلیاں ہلاتے ہوئے رقص کرتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک وائرل ویڈیو میں جان سینا اپنے مشہور ’یو کانٹ سی می‘ اسٹائل کو انجام دیتے نظر آئے، وہ بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے شادی کے ماحول میں گھل مل گئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

ان کے بھارتی انداز میں رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور بالخصوص بھارتی مداح اس سے پوری طرح لطف اٹھا رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی میڈیا کی سُرخیوں میں جگہ بنانے والی جوڑی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی

ممبئی میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اسٹارز اپنے جلوے بکھیرتے نظر آئے، ستاروں نے اپنی موجودگی سے شادی کی تقریب کو چار چاند لگائے،

اس شادی کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں جن میں بارات میں بھارت سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے ڈانس کیا، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان بھی شامل تھے۔

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں لیجنڈ اداکار رجنی کانت کو بھی ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، انھوں نے اداکار انیل کپور اور رنویر سنگھ کے ہمراہ ڈانس کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow