امبانی کی شادی میں اننیا پانڈے کو نئی محبت مل گئی؟
بالی ووڈ اداکار ادتیہ رائے کپور سے بریک اپ کے بعد اداکارہ اننیا پانڈے کو نئی محبت مل گئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اننیا پانڈے کی تصاویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اننت اور رادھیکا امبانی کی شادی میں مسٹری مین کے ساتھ دیکھا گیا۔ شادی کی تقریبات کی کئی […]
بالی ووڈ اداکار ادتیہ رائے کپور سے بریک اپ کے بعد اداکارہ اننیا پانڈے کو نئی محبت مل گئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اننیا پانڈے کی تصاویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اننت اور رادھیکا امبانی کی شادی میں مسٹری مین کے ساتھ دیکھا گیا۔
شادی کی تقریبات کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہیں جن میں ایک مسٹری مین کو اننیا پانڈے کے قریب دیکھا گیا۔
تصاویر میں غیرملکی شخص کو اننیا پانڈے کے قریب دیکھا گیا اور اس موقع پر اداکارہ بھی خوشگوار موڈ میں مقبول گانوں پر رقص کرنے میں مصروف ہیں۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اننیا پانڈے کے ساتھ موجود لڑکا کون ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکے کو خوبصورت قرار دیا جارہا ہے۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کی قریبی دوست نے بتایا تھا کہ اس جوڑی کے درمیان تقریباَ ایک ماہ قبل بریک اَپ ہوگیا تھا لیکن دونوں نے اس خبر کو خفیہ رکھا۔
اداکارہ کی دوست نے کہا تھا کہ بریک اَپ کی خبر نے ہم سب کو مایوس کیا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور اب بھی اچھے دوست ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اننیا پانڈے آگے بڑھنے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور وہ سمجھدار طریقے سے حالات سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟