شاہ رخ خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم کونسی ہے؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جن کی فلموں کا شائقین کو بے تابی سے انتظار رہتا ہے، ان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم کا نام منظر عام پر آگیا ہے۔ شاہ رخ خان کو حال ہی میں لوکارانو فلم فیسٹیول کے 77 ویں میلے میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، […]

 0  2

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جن کی فلموں کا شائقین کو بے تابی سے انتظار رہتا ہے، ان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم کا نام منظر عام پر آگیا ہے۔

شاہ رخ خان کو حال ہی میں لوکارانو فلم فیسٹیول کے 77 ویں میلے میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، فیسٹیول کے دوران انھوں نے اپنی اگلی فلم ’کنگ‘ کی تیاری اور فلمساز کے ساتھ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

کنگ خان نے بتایا کہ کچھ خاص قسم کی فلمیں ہیں جو میں کرنا چاہتا ہوں، ایسی فلم جس میں بڑی عمر کے کردار پر توجہ مرکوز کی جائے، 6 سے 7 سال سے میں سوچ رہا تھا، میں نے اسکا تذکرہ ڈائریکٹر سوجوئے سے کیا تو انھوں نے کہا کہ میرے پاس اس طرح کا سبجیکٹ موجود ہے۔

شاہ رخ نے یہ بھی بتایا کہ میں اگلی فلم ’کنگ‘ کر رہا ہوں، مجھے اس کے لیے تھوڑا وزن کم کرنا ہے اور کچھ اسٹریچنگ کرنا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کسی فلم کو ختم کرنے میں انھیں اتنا وقت اس لیے لگتا ہے کیونکہ وہ اس ہدایت کار کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں جو فلم بنانے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگا دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم کنگ میں شاہ رخ کی بیٹی اور اداکارہ سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی۔ یہ ان کا تھیٹر میں ڈیبیو ہوگا کیونکہ اس سے قبل وہ زویا اختر کی ’دی آرچیز‘ سے اداکاری کا آغاز کرچکی ہیں جس کا پریمیئر گزشتہ سال نیٹ فلیکس پر ہوا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow