ہاردک سے طلاق کے بعد نتاشا نے اپنی پوسٹ میں بیٹے اگستیا کے لیے کیا کہا؟

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا اسٹینکووچ نے اپنے بیٹے اگستیا کے لیے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔ سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا نے پیرنٹنگ کے حوالے سے پوسٹ شیئر انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی، انھوں نے لکھا کہ ’اپنے بچوں پر سختی […]

 0  2

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا اسٹینکووچ نے اپنے بیٹے اگستیا کے لیے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔

سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا نے پیرنٹنگ کے حوالے سے پوسٹ شیئر انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی، انھوں نے لکھا کہ ’اپنے بچوں پر سختی نہ کریں کیونکہ دنیا ایک مشکل جگہ ہے۔ یہ مشکل محبت نہیں بلکہ یہ مشکل قسمت ہے۔‘

انھوں نے مزید لکھا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ جب وہ آپ کے ہاں پیدا ہوتے ہیں تو آپ ان کی دنیا ہوتے ہیں اور وہ آپ کی دنیا ہوتے ہیں جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔‘

بعدازاں نتاشا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹے اگستیا کی ایک تصویر پوسٹ کی، تصویر میں اگستیا کو ایک اور بچے کے ساتھ ڈرائنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور اور نتاشا اسٹینکوویچ نے گزشتہ دنوں اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی جبکہ اہلیہ نتاشا نے اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے 18 جولائی کو اپنے بیانات کے ذریعے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے دوستانہ طریقے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow