کینسر گھر میں موجود کن اشیاء سے ہوسکتا ہے؟

پینسلوینیا : سرطان یا کینسر بنیادی طور پر ایسے امراض کا مجموعہ ہے جن کا تعلق خلیات سے ہوتا ہے، جب جسم کے کچھ خلیات معمول کی رفتار سے اپنی نشونما جاری نہ رکھ پائیں اور تیز رفتاری سے اپنی تعداد اور جسامت میں اضافہ کرنا شروع کر دیں تو اسے سرطان کہتے ہیں۔ اعداد […]

 0  2
کینسر گھر میں موجود کن اشیاء سے ہوسکتا ہے؟

پینسلوینیا : سرطان یا کینسر بنیادی طور پر ایسے امراض کا مجموعہ ہے جن کا تعلق خلیات سے ہوتا ہے، جب جسم کے کچھ خلیات معمول کی رفتار سے اپنی نشونما جاری نہ رکھ پائیں اور تیز رفتاری سے اپنی تعداد اور جسامت میں اضافہ کرنا شروع کر دیں تو اسے سرطان کہتے ہیں۔

اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران کینسر کے شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں لگ بھگ دوگنا اضافہ ہوچکا ہے اور اموات کا شرح بھی بڑھ گئی۔

گھر میں موجود کن چیزوں کا استعمال آپ کو کینسر کی بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے؟ اس حوالے سے امریکی ریاست پینسلوینیا کے ایک وکیل نے گھروں میں عام طور پر استعمال ہونے والی تین اشیاء کے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اشیاء کسی کو بھی کینسر میں مبتلا کرسکتی ہیں۔

ٹام بوسورتھ نامی وکیل کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود صفائی کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء ایئر فریشنرز اور کارپیٹ شیمپو میں کارسینوجن پوشیدہ ہوتے ہیں۔

امریکا میں کمپنیاں اس بات کی پابند ہوتی ہیں کہ ان کی تیار کردہ مصنوعات میں موجود اجزاء کو واضح طور پر لکھنا ہوتا لیکن صفائی کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء اس قانون سے مستثنیٰ ہوتی ہیں جس سے صارفین کے علم میں یہ بات نہیں ہوتی کہ وہ سانس کے ساتھ کون سے زہریلے مادے اپنے اندر  لے جا رہے ہیں۔

سانس کے ذریعے جسم میں جا کر یہ کیمیکل جگر اور اعصابی نظام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور جِلد اور پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow