جَو کا پانی : فوائد جان کر حیرت زدہ رہ جائیں گے
جو کا استعمال بطور خوراک کئی طریقوں سے کیا جاتا ہے، جیسے جو کا پانی، ستو، جو کی روٹی، جو کا دلیہ وغیرہ۔ جو معدے کو ایسے صاف کرتا ہے جیسا کہ صابن میل کو صاف کرتا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو کا دلیہ کھانے سے دل کو تقویت ملتی ہے۔ جو […]
جو کا استعمال بطور خوراک کئی طریقوں سے کیا جاتا ہے، جیسے جو کا پانی، ستو، جو کی روٹی، جو کا دلیہ وغیرہ۔
جو معدے کو ایسے صاف کرتا ہے جیسا کہ صابن میل کو صاف کرتا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جو کا دلیہ کھانے سے دل کو تقویت ملتی ہے۔
جو میں پائے جانے والے غذائی اجزاء بہت افادیت کے حامل ہیں، اس میں کیلشیم، آئرن، میگنیز، یعنی زنک کاپر کے علاوہ سلیوبل اور غیر سلیوبل فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، اس میں وٹامنز کے علاوہ اینٹی اکسیڈنٹس بھی شامل ہیں جو دل شوگر اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں میں مفید ہیں۔
پچھلے زمانوں کی نسبت آج جو کی روٹی تو بہت کم کھائی جاتی ہے لیکن اس کا دلیہ لوگ شوق سے استعمال کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ جو کا پانی بھی بہت صحت بخش ہے، برصغیر پاک و ہند میں جو کے پانی کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے اور اس کی تیاری کے لئے جو طریقہ اختیار کیا جاتا ہے وہ کچھ اس طرح ہے۔
جو کا پانی بنانے کا طریقہ
ایک چوتھائی کپ صاف جو لیں اور اس میں چار کپ سادہ پانی شامل کر دیں اور اسے تیز آنچ پر جوش دیں۔
اس کے بعد آنچ ہلکی کر دیں اور چٹکی بھر نمک شامل کر کے اس کو آدھے گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے چھوڑ دیں تاکہ جو اچھی طرح گل جائے۔
اس دوران چمچ ہلاتے رہیں اور جو کو بھی دباتے رہیں تاکہ اس کا رس اچھی طرح پانی میں شامل ہو جائے۔ اس کے بعد آمیزے کو چولہے پر سے اُتار کر ململ کے کپڑے میں چھان لیں۔
حاصل شدہ پانی میں حسب ذائقہ شہد اور لیموں شامل کر لیں اور ٹھنڈا کر کے اس کو مشروب کے طور پر استعمال کریں۔
اس کے علاوہ اس میں ادرک،دار چینی اور زیرہ وغیرہ شامل کر کے اس کے اثرات میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ پانی بے پناہ طبی فوائد کا حامل ہے اور انسانی صحت کے لئے بے حد مفید بھی ہے۔ اس پانی کے اندر غذائیت کے ساتھ فائبر کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ میگنیشیم، کیلشیم، آئرن اور زنک کے ساتھ ساتھ وٹامن کی بھی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
حیران کن طبی فوائد
جو کا پانی نظام ہاضمہ میں موجود زہریلے مادوں کو جسم سے باآسانی خارج کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے، یہ گردوں کے جملہ امراض کے لیے بھی مفید ہے، اس میں شامل اجزا گردوں کی پتھری کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کر پیشاب کے راستے خارج کرتے ہیں اور پیشاب کی نالی میں موجود انفیکشن کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
اس کے علاوہ وزن کو کم کرتا ہے کیونکہ جو کے پانی میں دو قسم کے فائبر موجود ہوتے ہیں جن میں سے ایک معدے کو بھرا بھرا رکھتا ہے جب کہ دوسرا فائبر جسم میں موجود فاضل چکنائی کو پگھلا کر جم سے خارج ہونے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
جو کا پانی کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے، موڈ کو بہتر بنا کر ڈپریشن کو دور کرتا ہے،قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔
جو کے پانی میں قدرتی اینی آکسیڈنٹس اور غذایت موجود ہوتی ہے جو کہ انسان کی قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے جراثیموں اور وائرس سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟