ٹی 20 ورلڈ‌ کپ میں‌ راشد خان کی کپتانی شاندار رہی ہے؟ باسط علی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان سیمی فائنل کے لیے دستک دے رہا ہے اس کی شاندار کارکردگی پر سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جہاں پاکستان اور سری لنکا جیسی سابق عالمی چیمپئنز ٹیمیں پہلے ہی راؤنڈ میں میگا ایونٹ سے […]

 0  2
ٹی 20 ورلڈ‌ کپ میں‌ راشد خان کی کپتانی شاندار رہی ہے؟ باسط علی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان سیمی فائنل کے لیے دستک دے رہا ہے اس کی شاندار کارکردگی پر سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں جہاں پاکستان اور سری لنکا جیسی سابق عالمی چیمپئنز ٹیمیں پہلے ہی راؤنڈ میں میگا ایونٹ سے باہر ہوئیں۔ وہیں افغانستان نے گروپ اسٹیج میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر اور خود کو سپر ایٹ میں پہنچایا۔

اب سپر ایٹ میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر کے سابق عالمی چیمپئنز کینگروز کے لیے مشکل کھڑی کر دی ہے اور خود افغان ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے دستک دے دی ہے۔

میگا ایونٹ میں افغانستان کی اس شاندار کارکردگی پر اے آر وائی نیوز کے مشہور اسپورٹس پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شریک سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے افغان ٹیم کی جرات اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مشہور زمانہ پاکستانی ملی نغمہ ’’ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار‘‘ گنگنا دیا۔

باسط علی نے کہا کہ یہ پاکستانی ملی نغمہ ہے لیکن موجودہ صورتحال میں افغانستان کو یہ گانا سوٹ کرتا ہے کیونکہ ورلڈ کپ میں جس جذبے اور ہمت کا مظاہرہ افغان ٹیم نے کیا وہ کسی اور میں نظر نہیں آیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

کامران اکمل نے کہا ورلڈ کپ کے اعداد وشمار دیکھیں تو افغان ٹیم ان کامیابیوں کی مستحق ہے۔ راشد خان انتہائی ہوشیار کپتان ثابت ہوئے اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 بولرز کو ایک میچ میں کھلایا اور پھر بولنگ میں بروقت اور تیز ترین تبدیلیاں کرتے ہوئے حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔

پروگرام کے شرکا نے افغانستان کو بھارت کے بعد ایشیا کہ دوسری بہترین ٹیم بھی قرار دے دیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow