پپیتے کے بیج کتنے قیمتی؟ جان کر حیران رہ جائیں
قدرت کی کوئی بھی چیز بے فیض نہیں جیسا کہ پپیتا جو خوش ذائقہ میٹھا پھل ہے اس کے بیج اپنی افادیت میں سونے اور ہیرے جواہرات سے بھی زیادہ قیمتی بلکہ انمول ہیں۔ پپیتا زرد رنگ کا لمبوتری شکل میں ایک خوش ذائقہ پھل ہے تاہم نوجوان نسل کے برعکس بڑی عمر کے افراد […]
قدرت کی کوئی بھی چیز بے فیض نہیں جیسا کہ پپیتا جو خوش ذائقہ میٹھا پھل ہے اس کے بیج اپنی افادیت میں سونے اور ہیرے جواہرات سے بھی زیادہ قیمتی بلکہ انمول ہیں۔
پپیتا زرد رنگ کا لمبوتری شکل میں ایک خوش ذائقہ پھل ہے تاہم نوجوان نسل کے برعکس بڑی عمر کے افراد اس کو شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ وہ اس کے فوائد جانتے ہیں، پپیتا نہ صرف ذیابیطس اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ نظام ہضم کو بھی بہتر رکھتا ہے۔
تاہم لوگ پپیتے کو تو کھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے بیج جو دیکھنے میں سیاہ مرچ کی طرح لیکن ذائقے میں کڑوے ہوتے ہیں جس کے باعث انہیں فالتو سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے مگر قدرت کی کوئی بھی چیز بے فیض نہیں ہوتی اسی طرح پپیتے کے بیج بھی انسانوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں لیکن اس کی افادیت سے بہت کم لوگ آگاہ ہیں۔
پپیتے کے بیجوں میں صحت کا ایسا انمول خزانہ چھپا ہوا ہے جس کے آگے امراض کا شکار انسانوں کو سونے، ہیرے جواہرات بھی کم تر لگتے ہیں۔
پپیتے کے بیجوں کے فائدے:
پپیتے کے بیج میگنیشیم، پوٹاشیم اور فائبر جیسے ضروری غذائی اجزا کا اچھا ذریعہ ہیں جن سے صحت اچھی رہتی ہے۔
پپیتے کے بیج طاقتور اینٹی بیکٹیریل خواص رکھتے ہیں۔ نقصان دہ مائکروجرثوموں سے لڑنے اور مجموعی طور پر مدافعتی نظام کو سپورٹ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ پپیتے کے بیجوں میں کینسر مخالف خصوصیات ہوتی ہیں جن سے ٹیومر کی نشوونما کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ بیج کولیسٹرول کم کرتے ہیں جس سے دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔
یہ بیج اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے جگر کی صفائی کرتے ہیں اور دیگر جسمانی اعضا کے بہترین افعال کو فروغ دینے اور آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ان میں ایسے انزائمز ہوتے ہیں جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں اور قبض کوفوری دور کرتے ہیں جب کہ ان بیجوں میں سوزش کے خلاف مرکبات ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں۔
یہ بیج جلد کو فائدہ پہنچاتے، رنگت کو صاف کرتے اور عمر بڑھنے کے آثار کو کم کرتے ہیں۔
پپیتے کے بیجوں آنتوں کی صفائی کے لیے بہترین ہیں۔ ان کو کھانے سے ان لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے جو پیٹ میں کیڑوں کی شکایت کرتے ہیں۔ پپیتے کے بیج آنتوں سے تمام جرثوموں کا اخراج کرتے ہیں۔
یہ تمام فوائد اپنی جگہ مگر کڑوے بیجوں کا کس طرح استعمال کریں کہ یہ فوائد حاصل ہو سکیں تو اس کا طریقہ بھی ہم بتا دیتے ہیں۔
پپیتے کے بیجوں کو کئی طریقوں سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے جیسا کہ انہیں اچھی طرح دھو کر سکھا کر کچل کر سلاد یا فروٹ چاٹ کی ڈریسنگ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ اس کو ملک شیک یا اسموتھی میں ڈال کر پیا جاسکتا ہے۔ شہد میں ملا کر ڈبل روٹی پر لگا کر بچوں کو دیا جاسکتا ہے۔
پپیتے کے بیجوں کو خشک کر کے پیس کر پاؤڈر بنا کر محفوظ کر لیں۔ نہار منہ ایک چمچ پاؤڈر کھا کر پانی لیں اس کے علاوہ ان بیجوں کو دلیا میں ڈال کر کھا سکتے ہیں یا پھر ان کو قہوے کی صورت میں بھی پیا جا سکتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟