خاتون قرض لینے کے لیے مردہ شخص کو بینک لے آئی
برازیل میں خاتون نے لالچ اور بے حسی کی انتہا کردی، خاتون قرض لینے کے لیے مردہ شخص کو بینک لے کر پہنچ گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریوڈی جنیرو کے مغربی علاقے ہنگو میں بینک برانچ کے ملازمین کو اس وقت شک ہوا جب خاتون نے مردہ شخص کا سر اٹھایا […]
برازیل میں خاتون نے لالچ اور بے حسی کی انتہا کردی، خاتون قرض لینے کے لیے مردہ شخص کو بینک لے کر پہنچ گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریوڈی جنیرو کے مغربی علاقے ہنگو میں بینک برانچ کے ملازمین کو اس وقت شک ہوا جب خاتون نے مردہ شخص کا سر اٹھایا تو اس کی رنگت پیلی نظر آرہی تھی۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون دستخط کرنے کے لیے مردہ شخص کو قلم پکڑنے کو کہہ رہی ہے جبکہ عملے نے بھی کہا کہ انکل کیا آپ سن رہے ہیں؟ آپ کو اس پر دستخط کرنا ہوں گے، میں آپ کے لیے دستخط نہیں کرسکتا۔۔
بینک کے رکن نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ قانونی عمل ہے، وہ ٹھیک نہیں لگ رہے ان کی رنگت پیلی نظر آرہی ہے۔
خاتون نے جواب دیا کہ ’وہ ایسے ہی ہیں اور پھر مردہ شخص کی طرف متوجہ ہوکر کہنے لگی ’اگر تمہاری طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو میں تمہیں اسپتال لے جاسکتی ہوں، کیا دوبارہ اسپتال جانا چاہتے ہو۔‘
وہ کہتی ہے کہ یہاں سائن کرو اور مجھے سردرد دینا بند کرو۔‘
بعدازاں شک ہونے پر بینک عملے نے پولیس کو اطلاع کی، تحقیقات سے پتا چلا کہ خاتون مردہ شخص کی بھانجی ہے اور دھوکے سے پیسے نکلوانا چاہتی تھی۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مذکورہ شخص کا تین گھنٹے پہلے انتقال ہوچکا ہے، پولیس نے ایریکا ڈی سوزا نامی خاتون کو گرفتار کرلیا۔
مردہ شخص کی عمر 68 سال بتائی گئی ہے جبکہ ان کا نام پولو روبرٹو تھا، ملزمہ 17 ہزار برازیلین ریئس قرض لینا چاہتی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟