ریل کی پٹری پر نوجوان کو موت چھو کر گزر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو
ارجنٹائن میں ریل کی پٹری پر ایک نوجوان کو موت اس وقت چھو کر گزر گئی، جب وہ موبائل فون پر مصروف تھا اور پٹری پر اتر گیا، اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر موبائل فون […]
ارجنٹائن میں ریل کی پٹری پر ایک نوجوان کو موت اس وقت چھو کر گزر گئی، جب وہ موبائل فون پر مصروف تھا اور پٹری پر اتر گیا، اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر موبائل فون میں مشغول نوجوان جیسے ہی پٹری عبور کرنے لگا تو عین اسی لمحے تیز رفتار ٹرین سر پر پہنچ گئی، لیکن آخری لمحے میں نوجوان خطرہ بھانپ گیا۔
نوجوان کو جیسے ہی اندازہ ہوا کہ ٹرین آ گئی ہے، وہ تیزی سے پیچھے ہٹا لیکن اس کے باوجود تیز رفتار ٹرین اتنی سرعت سے اس کے سر پر پہنچی تھی کہ وہ پیچھے ہٹتے ہٹتے بھی اس سے ٹکرا گیا، تاہم اس کی خوش قسمتی تھی کہ اس کے دونوں ہاتھ ٹرین پر لگے اور وہ پیچھے گر پڑا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا جب ایک مسافر بیونس آئرس میں ریلوے کی پٹریوں کو عبور کر رہا تھا، تب وہ آنے والی ٹرین سے ٹکرانے سے بال بال بچا، اور عین آخری لمحات میں پیچھے ہٹا تاہم اس کے ہاتھ سے موبائل فون گر پڑا اور وہ خود بھی نیچے گرا۔
انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو پر صارفین صارفین حیرت کا اظہار کیا، اور کہا کہ ٹرین کتنی قریب تھی، مسافر تو بس معجزاتی طور پر ہی بچ سکا ہے، وہ واقعی خوش قسمت تھا۔ تاہم کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی خطرناک جگہوں پر موبائل فون پر اتنے مگن ہو کر نہیں چلنا چاہیے، ورنہ کسی بھی لمحے قیمتی زندگی سے محروم ہوا جا سکتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟