چکن کا یہ حصہ کھانا صحت کے لیے انتہائی خطرناک!

آج کل چکن بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ڈش ہے، پیزا سے لے کر زنگر برگر تک ہر چیز میں چکن موجود ہے مگر اس کا کھانا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔ چکن کو اس کی لذت اور جلد پکنے کی وجہ سے کئی لوگ بہت صحت بخش غذا سے تعبیر کرتے ہیں، اگرچہ ایسا […]

 0  10
چکن کا یہ حصہ کھانا صحت کے لیے انتہائی خطرناک!

آج کل چکن بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ڈش ہے، پیزا سے لے کر زنگر برگر تک ہر چیز میں چکن موجود ہے مگر اس کا کھانا نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

چکن کو اس کی لذت اور جلد پکنے کی وجہ سے کئی لوگ بہت صحت بخش غذا سے تعبیر کرتے ہیں، اگرچہ ایسا ہے بھی لیکن اس کا بہت زیادہ استعمال جسم کے ہارمونز میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔

حقیت یہ ہے کہ چکن کی جلد کھانا آپ کی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے اور چکن کے اس حصے کا استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ مرغی کی جلد میں ایسا کیا ہے جو نقصاندہ ہوسکتا ہے، تو اس کا جواب سادہ سا ہے کہ چکن کی جلد میں بہت زیادہ نقصان دہ چکنائی ہوتی ہے۔ یہ کوئی غذائیت فراہم نہیں کرتا ہے، البتہ کھانے میں مزیدار ہوتا ہے۔

یہ بات جاننا ضروری ہے کہ اگر مرغی کے جسم کا کوئی حصہ مکمل طور پر بیکار ہے تو وہ اس کی جلد ہے جبکہ دکاندار چکن کی جلد پر کیمیکل اسپرے کرتے ہیں تاکہ پرکشش نظر آئے۔

مرغی کی کھال کھانے سے جسم کو کیا نقصان ہوتا ہے؟

اگر آپ چکن کی کھال کھانے کے شوقین ہیں تو جان لیں کہ چکن کی کھال کھانے سے جسم میں نقصان دہ چربی جمع ہونے اور وزن میں اضافے کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ چکن کو اس کی کھال سمیت کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب جیسے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

یو ایس ڈی اے کی جانب سے کی جانے والی تحقیقی میں بتایا گیا ہ کہ چکن کا ایک کپ جو جلد کو ہٹا کر پکایا جاتا ہے اس میں 231 کیلوریز ہوتی ہیں جب کہ جلد کے ساتھ پکائے گئے چکن کے ایک کپ میں 276 کیلوریز پائی گئی ہیں۔

مرغی کی کھال کھانا ہے تو یہ طریقہ اپنائیں

اگر آپ چکن کو اس کی کھال سمیت کھانے کے شوقین ہیں تو آپ اسے دو یا تین بار دھو کر نمک اور ہلدی ڈال کر پکا سکتے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ چکن کی جلد زیادہ نہ کھانے سے پرہیزکریں۔ بہت زیادہ کھانا آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا دیاگا جسے کنٹرول کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ لوگ چکن کی جلد کو پسند کرتے ہیں کیوں کہ یہ سالن کا ذائقہ دوگنا کر دیتا ہے چکن کی کھال نہ کھانے کا مطلب یہ نہیں کہ اس سے مکمل پرہیز کریں مگر احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow