سام سنگ گیلکسی رِنگ ہیلتھ ویئرایبل، میں 9 دن تک چلنے والی بیٹری متعارف

سام سنگ گیلکسی رِنگ ہیلتھ ویئرایبل، میں 9 دن تک چلنے والی بیٹری متعارف اسمارٹ فون بنانے والی مشہور کمپنی ، سام سنگ نے گیلکسی رِنگ نامی اپنے نئی پراڈکٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس میں 9 روز تک مسلسل چلنے والی بیٹری کا اعلان کیا ہے۔ ایم ڈبلیو سی 2024 نمائش کے پہلے روز ... Read more

 0  1
سام سنگ گیلکسی رِنگ ہیلتھ ویئرایبل، میں 9 دن تک چلنے والی بیٹری متعارف

سام سنگ گیلکسی رِنگ ہیلتھ ویئرایبل، میں 9 دن تک چلنے والی بیٹری متعارف

سام سنگ گیلکسی رِنگ ہیلتھ ویئرایبل، میں 9 دن تک چلنے والی بیٹری متعارف

اسمارٹ فون بنانے والی مشہور کمپنی ، سام سنگ نے گیلکسی رِنگ نامی اپنے نئی پراڈکٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس میں 9 روز تک مسلسل چلنے والی بیٹری کا اعلان کیا ہے۔

ایم ڈبلیو سی 2024 نمائش کے پہلے روز اگرچہ اس کی مکمل تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ تاہم اس کی جسمانی، نیند ٹریک کرنے والے نظام اور صحت کو اسکور دینے والے نظام کے بارے میں لب کشائی ضرور کی ہے۔

جنوبی کوریا کی ایف این نیوز نے سام سنگ سے وابستہ ڈجیٹل ہیلتھ کمپنی کے سربراہ ہون پاک نے کہا ہے کہ یہ ایک ڈجیٹیل ویئرایبلز ہے جس کے دو ورژن ہے۔ ایک کی بیٹری 5 روز اور دوسرے کی 9 روز تک چلتی ہے۔ صحت پر نظر رکھنے والے اس ڈجیٹل کڑے کو سائز 5 سے 13 تک میں خریدا جاسکتا ہے۔ ظاہر ہے کہ بڑی بریسلٹ میں بڑی بیٹری لگائی جائے گی۔

تکنیکی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ شاید یہ ایک اہم ایجاد سال کے وسط میں لانچ کی جائے گی۔ توقع ہے کہ جولائی 2024 میں سام سنگ اپنی دیگر مصنوعات کے ساتھ ہیلتھ رنگ بھی فروخت کے لیے پیش کرے گا ۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow