بلوچستان کے ضلع ژوب کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق
کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے، جس سے صوبے میں وائرس کے پھیلاؤ اور سدِ باب میں حکومتی ناکامی کی صورت حال مزید تشویش ناک ہو گئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک بچی میں […]
کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے، جس سے صوبے میں وائرس کے پھیلاؤ اور سدِ باب میں حکومتی ناکامی کی صورت حال مزید تشویش ناک ہو گئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جانچ سے پتا چلا ہے کہ پولیو وائرس WPV1 قسم کا ہے۔
اس کیس کے ساتھ بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 16 ہو گئی ہے، اس وقت یہ صوبہ پورے پاکستان میں پولیو کیسز کے حوالے سے سب سے آگے ہے، جس سے صحت اور انتظامی حوالے سے تشویش سامنے آتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رواں برس پولیو کے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟