اسپتالوں میں امپورٹڈ غیر قانونی ادویات اور سرجیکل آلات کے استعمال کا انکشاف
اسلام آباد : اسپتالوں میں امپورٹڈ غیر قانونی ادویات اور سرجیکل آلات کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپتالوں میں امپورٹڈ غیر قانونی ادویات اور سرجیکل آلات کے استعمال کے انکشاف کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان […]
اسلام آباد : اسپتالوں میں امپورٹڈ غیر قانونی ادویات اور سرجیکل آلات کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپتالوں میں امپورٹڈ غیر قانونی ادویات اور سرجیکل آلات کے استعمال کے انکشاف کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے صوبائی حکومتوں کے نام خط لکھ دیا۔
ڈریپ ذرائع نے بتایا کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ، جس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔
ڈریپ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ ادویات، آلات بیچنے، استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور ریگولیٹری فیلڈ فورس میڈیسن مارکیٹ کی موثر سرویلنس کریں۔
غیر قانونی امپورٹڈ ادویات، آلات کی سپلائی چین کی تحقیقات کریں اور سپلائرز کی نشاندہی کی جائے اور مارکیٹ سے غیر قانونی امپورٹڈ ادویات، طبی آلات ضبط کیے جائیں۔
ادویات کے ڈسٹری بیوٹرز، فارمیسز کے اسٹاک چیک کیے جائیں ساتھ ہی فیلڈ فورس مارکیٹ سے غیر قانونی ادویات، آلات کا خاتمہ یقینی بنائے۔
ڈسٹری بیوٹرز، میڈیکل اسٹورز غیر قانونی ادویات، آلات کی فوری اطلاع دیں، ڈاکٹرز مریضوں کو غیر قانونی ادویات و آلات کا استعمال نہ کرائیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟